شیرانی میں دوسرے مرحلے میں 25 اپریل سے خانہ و مردم شماری کا سلسلہ شروع ہو گا

جمعہ 10 مارچ 2017 22:11

ژوب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2017ء) سینسیز ویجلنس کمیٹی کا ایک اہم اجلاس سینسیز ڈسٹرکٹ افیسر و ڈپٹی کمشنر شیرانی محمد حیات کاکڑ کے زیر صدارت منعقد ہوا جس میں کمیٹی ممبران ایف سی کرنل عزیز ڈ ی ایس پی بشیر احمد ایجوکیشن افیسر لعل جان موسیٰ خیل عبدالعزیز شیرانی خالد خان بیٹنی اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں کہا گیا کہ ضلع شیرانی میں دوسرے مرحلے میں 25 اپریل سے خانہ و مردم شماری کا سلسلہ شروع ہو گا جس میں اہلکار گھر گھر جا کر معلومات اکھٹا کرینگے اجلاس میں کہا گیا کہ ضلع شیرانی میں ایف سی آرمی شیرانی لیویز اور پولیس سکورٹی فراہم کریگی جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہے ضلع کے حساس علاقوں کی مردم و خانہ شماری کی تمام تر امور پاک فوج اور ایف سی سرانجام دیگی تاہم پولیس اور لیویز بھی بوقت ضرورت ساتھ ہوگی ہر چارج کوسرکل میں تقسیم کیا جائیگا ہر سرکل میں آٹھ بلاک ہونگے ضلع شیرانی میں کل182 بلاک اور27 سرکل ہیں ہر سرکل پر ایک شمار کنندہ ہو گا جس کے ساتھ دو بلاک ہونگے جو 250 گھرانوں پر مشتمل ہے جس کے ساتھ ایف سی اور آرمی کے اہلکار ہونگے اجلاس میں بتایا گیا کہ نادرا ،سینسز کمشنر اور تمام متعلقہ حکام سے بھی اس سلسلے میں مکمل رابطے میں رہینگے تاکہ کوئی بھی شمار کرنے سے محروم نہ رہے کیونکہ مردم شماری ایک اہم مس،ْلہ ہے مردم شماری کی ضرورت سے انکار ممکن نہیں ضلع شیرانی کے عوام مردم و خانہ شماری میں بڑھ چرھ کر حصہ لیں تاکہ صحیح اعداد و شمار سامنے لایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :