کنڈیارو ،تعلقے میں خسرہ کی وبا تیزی سے پھیلنے گئی ، 2کم سن بچے جاں بحق

ہفتہ مارچ 11:56

کنڈیارو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ2017ء) کنڈیارو تعلقے میں خسرہ کی وبا تیزی سے پھیلنے گئی جس کے باعث 2روز میں 2کم سن بچے جاں بحق ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کنڈیارو کے مختلف علاقوں میں خسرہ کی بیماری تیزی سے پھیل رہی ہے۔ گزشتہ 2روزمیں 2کم سن بچے جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

گوٹھ امام بخش منگریو کے رہائشی خالد منگریو کا4سالہ بیٹا میثم عباس منگریو خسرہ کی بیماری میں مبتلا رہنے کے باعث فوت ہوگیا۔ دریں اثناء ایک روز قبل نواحی علاقیگوٹھ علن کلیری میں خسرہ کی بیماری میں مبتلا 5ماہ کی کم سن بچی سمیہ بنت مشتاق کلیری فوت ہوگئی تھی۔ مذکورہ علاقوں میں تاحال محکمہ صحت کی کوئی بھی ٹیم نہ پہنچ سکی ۔

متعلقہ عنوان :