ہائوس بلڈنگ فنانس کارپوریشن جیسے اہم ادارے کوفروخت نہیں کرنے دیا جائے گا،عارف علوی
حکومت موجودہ انتظامیہ اور متعلقہ ذمہ داران کے خلاف کارروائی فوری عمل میں لائے،صدر تحریک انصاف سندھ
ہفتہ 11 مارچ 2017 21:00
(جاری ہے)
ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ موجودہ انتظامیہ کا یہ اقدام عوام دشمنی اور ادارے کو تباہ کرنے کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔
چیئرمین بورڈ ،ایم ڈی، ڈپیوٹیشن پر تعینات افسران یہ تمام اقدامات ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کر رہے ہیں ۔تاکہ ایچ بی ایف سی جیسے اہم ادارے کو کوڑیوں کے مول اپنے من پسند افراد کو بیچ کر بھاری کمیشن حاصل کر سکیں۔ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ حکومت ایچ بی ایف سی کے تباہی سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرے تاکہ ہر ادارہ اس ملک کے غریب عوام کو چھت مہیا کرنے کا فریضہ ہمیشہ کی طرح آئندہ بھی نبھاتا رہے۔ ایچ بی ایف سی کے پرانے ملازمین جو اس ادارے کی شہہ رگ ہیں اور گزشتہ کئی دہائیوں سے اس ادارے کو کامیابی کے ساتھ چلا رہے ہیں ان کی تنخواہوں میں اضافہ نہ کرکے ، بلا ضرورت تبادلے اور غیر اخلاقی رویے جیسے ہتھکنڈے استعمال کر کے ہراساں کی جارہا ہے جس کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایچ بی ایف سی کے قیام کا مقصد غریب اور متوسط طبقے کے افراد کو گھر کی تعمیر اور خریداری میں قرض کی سہولیات مہیا کرنا ہے۔ حکومت وقت ایچ بی ایف سی کی تباہی کے ذمہ داران کو کٹہرے میں لائے اور اس ادارے کو فروخت کرنے کے بجائے دیانتدار قیادت کے سپرد کی جائے تاکہ غریب کو چھت مہیا کرنے کا یہ فریضہ روز اول کی طرح جاری رہے۔ نا انصافی اور ہر ظلم کے خلاف تحریک انصاف مظلوموں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.