فرانسیسی یونیورسٹیوں کے وفد کا جی سی یو لاہورکا دورہ

پیر 13 مارچ 2017 20:55

لاہور۔13 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2017ء)فرانسیسی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز کے وفد کاگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا دورہ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور سینئر فیکلٹی سے ملاقات ۔مختلف سائنسی شعبہ جات کا بھی دورہ کیا۔ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ اس دورہ کا مقصد جی سی یو اور فرانسیسی یونیورسٹیوں کے درمیان تدریسی اور تحقیقی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی یونیورسٹیوں کے وفد کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر سیبنی ورمیلادکر رہی تھی۔فرانسیسی وفد کو جی سی یو اکیڈمک پلاننگ اینڈ ایکسٹرنل لنکس کی ڈائریکٹر فوزیہ شاہین نے یونیورسٹی کی تاریخ، روایات ،اکیڈمک پروگرامز اور ریسرچ آئوٹ پُٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،جبکہ اس موقع پر جی سی یو ڈینز پروفیسر ڈاکٹر طاہر کامران،پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد اور پروفیسر ڈاکٹر اسلام اللہ خان بھی موجود تھے۔