معزز ارکان اسمبلی کو وزیر اعظم اور سپیکر کیسے اٹھا کر ایوان سے باہر پھینک سکتے ہیں، پی ٹی آئی جاوید لطیف کیخلاف ریفرنس لائی تو ہم بھی لائینگے ‘ رانا ثنا اللہ
منگل 14 مارچ 2017 23:06
(جاری ہے)
انہوں نے مزید کہا کہ حسین حقانی نے جو بات کی ہے وہ اس کی پہلی باتوں کاتسلسل ہے ان کو حب الوطنی کی خلاف کہے یانہ کہے ایک ہی بات ہے۔حسین حقانی کی گفتگو کے تانے بانے اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی سے ملتے ہیں۔
حسین حقانی کی باتیں ایسی ہیں جنہیںردی کی ٹوکری میں نہیں پھینکاجا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کا ہمیشہ سے میں نہ مانوں کا رویہ رہاہے ۔جمہوری دور میں ایسا نہیں ہو سکتا کہ وزیر اعظم اور سپیکر ہائوس سے ممبران کو باہر پھینک دیں۔مراد سعید اور جاوید لطیف کو الیکشن کمیشن ہی سزا دے سکتاہے اگر پی ٹی آئی چاہیے تو جاوید لطیف کے خلاف ریفرنس دائر کرے۔لاہور: دوسروں کی عزت اچھالنا اور سکینڈل والی گفتگو تو عمران خان بھی کرتے ہیں ۔جب جاوید لطیف نے باقاعدہ معافی مانگ لی تو پی ٹی آئی کو اپنا ظرف دکھانا چاہیے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مردم شماری کی بنیاد پر وسائل کو بہتر انداز سے استعمال کرنے کا موقع ملتا ہے سب کو اپنا اندراج درست کروانا چاہیے ۔انہوں نے سوشل میڈیا پر توہین رسالت کے حوالے سے مواد بارے کہا کہ یہ انتہائی قابل مذمت ہے ،رسول اللہ انسانیت کے خیر خواہ اور نجات دہندہ ہیں،ایسی شخصیت کے خلاف گفتگو ایک فتنہ اورفساد ہے اس کے مرتکب لوگوں کو کڑی سے کڑی سزا ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ رشید کو اپنی قیاس آرائی پر شرم آنی چاہیے ،ایک کے بعد دوسری اور دوسری کے بعد تیسری بھی سچ ثابت نہیں ہوئی،مارچ آ چکا ہے کوئیک مارچ کہاں ہی اب شیخ رشید بھی سمجھ گئے کہ الیکشن 2018میں ہی ہوں گے۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بلاول بھٹو ملتان کے اسٹیڈیم میں جلسہ کرناچاہیں تو اجازت مل سکتی ہے لیکن کھلے میدان میں جلسہ کی اجازت پر سکیورٹی خدشات ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.