جدید میزائل شکن نظام کو فوج میں شامل کرنے پر علامہ ناصر عباس جعفری کی قوم کو مبارکباد

منگل 14 مارچ 2017 23:21

جدید میزائل شکن نظام کو فوج میں شامل کرنے پر علامہ ناصر عباس جعفری کی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مارچ2017ء) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جدیدایل وائی 80میزائل شکن نظام کو فوج میں شامل کرنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔چین اور روس کے اشتراک سے تیار شدہ یہ ائیر ڈیفنس سسٹم خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں ایک غیر معمولی اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا وطن دنیا کے نقشے پر ایک ناقابل تسخیر قوت بن کر ابھررہا ہے۔کسی کو ارض پاک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں۔اس وقت ہم دہشت گردی سمیت لاتعداد مشکلات سے نبرد آزما ہے۔ ان داخلی و خارجی مشکلات کے باوجود افواج پاک وطن عزیز کے دفاع سے لمحہ بھر غافل نہیں اور جدید جنگی آلات کے نت نئے تجربات ہماری اعلی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کا اعلان ہے۔

(جاری ہے)

بھارت سمیت ملک دشمن عالمی قوتیں وطن عزیز کی سلامتی کی دشمن ہیں۔ہمیں دوستی کے لبادے میں چھپے ہوئے دشمنوں سے خبردار رہنے کی ضرورت ہے۔خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ رہنے کی ضرورت ہے،جنگی ہتھیاروں کی زیادہ سے زیادہ تیاری ہماری شرعی فریضہ بھی ہے اور ملکی سلامتی کے لیے ضروری بھی ہمیں ہتھیاروں کی تیاری میں اسی رفتار کے ساتھ آگے بڑھتے رہنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :