وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت ' چیئر مین سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس بورڈ پنجاب حنیف عباسی کا زیر التواسپورٹس جمنیزیم کا اچانک دورہ

التوا کا شکار بلڈنگ پر ذمہ داران کیخلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان 'سرکاری وسائل کے غلط استعمال اور کرپشن ہرگز قابل قبول نہیں 'زیر تعمیر منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائیگا'قصور جمنیزیم کی تعمیر میں غفلت کے مرتکب افراد کو نشان عبرت بنا دینگے 'حنیف عباسی

بدھ 15 مارچ 2017 23:23

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت ' چیئر مین سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس بورڈ پنجاب حنیف ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی خصوصی ہدایت پر چیئر مین سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس بورڈ پنجاب حنیف عباسی کا زیر التواسپورٹس جمنیزیم کا اچانک دورہ ' التوا کا شکار بلڈنگ پر ذمہ داران کیخلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان 'سرکاری وسائل کے غلط استعمال اور کرپشن ہرگز قابل قبول نہیں 'زیر تعمیر منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائیگا'قصور جمنیزیم کی تعمیر میں غفلت کے مرتکب افراد کو نشان عبرت بنا دینگے ۔

یہ بات چیئر مین سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس بورڈ پنجاب حنیف عباسی نے گزشتہ روززیر التواسپورٹس جمنیزیم کا اچانک دورہ کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پر انکے ہمراہ رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں 'ڈائریکٹر سپورٹس حفیظ بھٹی ، صدر لاہور کرکٹ ایسوسی ایشن خواجہ ندیم احمد 'ڈی او سپورٹس رائوف باجوہ 'ہاکی اولمپئن شہباز سینئر اور دیگر متعلقہ افسران بھی تھے ۔

(جاری ہے)

حنیف عباسی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب نے نوجوانوں کو کھیلوں کے بہترین مواقعے کی فراہمی کیلئے خطیر رقم مختص کی ہے اور پنجاب بھر میں کھیلوں کے میدان 'سپورٹس کمپلیکسز اور سپورٹس جمنیزیم بنائے جا رہے ہیں اور رواں سال کے اندر پنجاب بھر میں 170نئے سپورٹس گرائونڈز بنائے جائینگے اور زیر التوا سپورٹس کمپلیکسز اور سپورٹس جمنیزیمز کو مکمل کیا جائیگا۔

انہوں نے قصور سپورٹس جمنیزیم کی خستہ حالی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ دران کے خلاف سخت ایکشن لینے کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ اس سلسلے میں ایک رپورٹ مرتب کر کے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباشریف کو دینگے تا کہ قومی دولت کو نقصان پہنچانے والے ذمہ داران کونشانہ عبرت بنایا جاسکے ۔ قبل ازیں چیئر مین سٹیرنگ کمیٹی سپورٹس بورڈ پنجاب حنیف عباسی نے کھیم کرن روڈ پر واقعہ شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی کام کا تفصیلاجائزہ لیا ۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس اسٹیڈیم کو ایک ماہ کے اندر مکمل کیا جائے تا کہ ماہ اپریل میں اسکا باقاعدہ افتتاح کیا جا سکے ۔ انہوں نے اس موقع پر حکومت پنجاب اور ہاکی فیڈریشن کے تعاون سے کرکٹ کی طرز پر ہاکی پریمئیر لیگ منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ جلد ہاکی کے انٹر نیشنل کھلاڑیوں کو پاکستان آنے کی دعوت دی جائیگی ۔لاہور ، قصور اور راولپنڈی میں ہاکی پریمئیر لیگ کے مقابلہ جات منعقد کئے جائینگے اور ہالینڈ، جرمنی ، ملائیشیا ، کوریا ، بیلجم اور دیگر ممالک کے نامور کھلاڑی اس عظیم الشان ہاکی پریمئیر لیگ کے مقابلوں میں شرکت کیلئے پاکستان آئینگے ۔

متعلقہ عنوان :