مفتی نعیم نے اسد خٹک اور وینا ملک کے درمیان معاملات طے کروا دیے

muhammad ali محمد علی جمعرات 16 مارچ 2017 21:02

مفتی نعیم نے اسد خٹک اور وینا ملک کے درمیان معاملات طے کروا دیے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مارچ2017ء) مفتی نعیم نے اسد خٹک اور وینا ملک کے درمیان معاملات طے کروا دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ وینا ملک کی جانب سے اپنے شوہر اسد خٹک سے صلح نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس تمام صورتحال میں معاملے کے حل کیلئے اسد خٹک مفتی نعیم کے پاس پہنچ گئے تھے۔

(جاری ہے)

مفتی نعیم نے دونوں کے درمیان معاملات طے کرواتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسد خٹک اب ہر ماہ کا خرچہ انہیں دیں گے جسے وہ وینا ملک کے حوالے کر دیا کریں گے۔ چونکہ اب تک یہی معلوم ہوا ہے کہ اسد اپنی اہلیہ کو خرچہ نہیں دیتے تھے اس لیے ماہانہ خرچہ ان کے پاس آنے سے انہیں معلوم ہو جائے گا یہ اسد خٹک ماہانہ وینا ملک کو کتنا خرچہ دیتے ہیں۔