ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈاکوئوں کی دن دیہاڑے موبائل شاپ پر لوٹ مار،مزاحمت پر دکاندار زخمی،ایک ڈاکو پکڑا گیا،2 فرار

جمعرات 16 مارچ 2017 23:41

ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈاکوئوں کی دن دیہاڑے موبائل شاپ پر لوٹ مار،مزاحمت پر ..
ٹوبہ ٹیک سنگھ۔16 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوئوں کی دن دیہاڑے شہر کے بارونق علاقہ سے موبائل فون شاپ پر لوٹ مار ،مزاحمت پر گولی مار کر دکاندار کو زخمی کردیا ،دو ساتھی فرار ایک پکڑا گیا ،موٹر سائیکل سوار تین مسلح ملزمان جھنگ روڈ پر سٹی ہسپتال کے باہر میاں انور موبائل شاپ میں زبردستی گھس گئے اور وہاں موجود دکاندار دو بھائیوں اور گاہکوں کو گن پوائنٹ پر یر غمال بنا کر لوٹ مار شروع کردی ،ڈاکوئوں نے دکان میں موجود تقریبا دو لاکھ روپے لوٹ لئے اور فرار ہونے لگے تو دکاندار حافظ ذیشان نے ایک ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی ،جس پر ڈاکو نے اسکی ٹانگ میں گولی مار کر اسے شدید زخمی کر دیا ،لیکن اس کے باوجود دکاندار نے ایک ڈاکو کو قابو کرلیا ،اطلاع ملنے پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی ،اور ڈاکو کو گرفتار کرکے تھانہ میں بند کردیا ،تاحال فرار ہونے والے دو ڈاکوئوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا اور پولیس انکی گرفتاری کیلئے مصروف عمل ہے ۔

متعلقہ عنوان :