پیپلز پارٹی کا ہر ہفتے ثبوتوں کے ساتھ حکومت کاایک سکینڈل بے نقاب کرنے کا اعلان
کراچی ،لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹس کی نجکاری کے نام پر 721 ارب روپے کی میگا کرپشن کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے ایئرپورٹس کو فروخت نہیں کیا جا رہا بلکہ حکمران خاندان خود اسے خرید رہا ہے،وزیراعظم اس انڈے دینے والی مرغی کو ذبح نہیں کر رہے بلکہ گھر لے جا رہے ہیں مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری منظور کی شوکت بسرا کے ہمراہ پریس کانفرنس
جمعرات 16 مارچ 2017 23:48
(جاری ہے)
چوہدری منظور احمد نے کہاکہہ 74 ارب روپے سالانہ کمانے والی سول ایوی ایشن کی نجکاری کا ہرگز کوئی جواز نہیں جبکہ تینوں ایئرپورٹس کی اراضی کی قیمت 4 ہزار ارب سے بھی زیادہ ہے ۔
وزیر اعظم اس انڈے دینے والی مرغی کو ذبح نہیں کر رہے بلکہ اپنے گھر لے جا رہے ہیں ۔کراچی ایئرپورٹ کی اراضی 31 ہزار 144 ایکڑ ہے ،لاہور ایئرپورٹ کی اراضی1365 ایکڑ اور اسلام آباد ایئرپورٹ کی اراضی 3571 ایکڑ ہے ۔انہوں نے کہاکہ سول ایوی ایشن کے ملازمین نے جو احتجاج کیاہے ،پیپلز پارٹی ان کی مکمل حمایت کرتی ہے ،حکومت نے مزید چھتیس منافع بخش اداروں کو تیزی سے پرایٹائز کرنے کا منصوبہ بنا رکھا ہے جو کہ یہ خود خریدیں گے۔چوہدری منظور احمد نے کہاکہ حیرت کی بات ہے جب لاہور ائیرپورٹ کو بیچا جا رہا ہے تو وزیر اعظم نے وہاں 73 ارب روپے کے توسیعی منصوبے کا اعلان کیوں کیا ،کیا وہ قوم کا 73 ارب لگا کر ائیر پورٹ کو دلہن کی طرح سجا کر خریدار کمپنیوںکو پیش کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی منظوری سے ہم ثبوتوں کے ساتھ ہر ہفتے حکومت کے ایک میگا سکینڈل کو بے نقاب کریں گے ۔اس موقع پر دستاویزات بھی پیش کی گئیں ۔چوہدری منظور احمد نے کہاکہ نئی انتظامی کمپنیوں کو تین مہینے کے بعد ملازمین کو نکالنے کجا حق بھی دے دیا گیاہے جو صریحا مزدور دشمنی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم بنائیں کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کا ٹھیکہ ان کے کس رشتے دار کے پاس ہے ،یہ ٹھیکہ 2013 میں 53ارب روپے کا تھا ،2016 میں 87ارب کا کر دیا گیا اور اب اسی125 ارب روپے تک بڑھا دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی اس میگا کرپشن کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اٹھائے گی جبکہ نیب اور سپریم کورٹ کو کھلا خط لکھا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.