پنجاب میں پختونوں کے خلاف کارروائی کا غلط تاثر دیا گیا ‘ وزیر اعظم ایک صوبے نہیں پورے پاکستان کے لیڈر ہیں‘ عوام جانتے ہیں کہ عمران خان شخصیات اور اداروں کو گالیاں دینے میں شہرت رکھتے ہیں ‘ ذاتی مفادات کیلئے سیاست چمکانے والے قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے ‘ لسانی ایشوز پر سیاست کرنے والے پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں
وزیر اعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا گوجرانوالہ میں پختون کمیونٹی سے خطاب
جمعہ 17 مارچ 2017 18:32
(جاری ہے)
وزیر اعظم نواز شریف ایک صوبے کے نہیں پورے پاکستان کے لیڈر ہیں۔ نواز شریف پختونوں ‘ سندھیوں ‘ بلوچوں ‘ پنجابیوں اور کشمیریوں کے لیڈر ہیں۔ وزیر اعظم کی سوچ یہ ہے کہ تمام لوگوں کو قومی دھارے میں شامل کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے اب تک کسی سیاسی لیڈر نے فاٹا کو قومی دھارے میں لانے کی کوشش نہیں کی۔ اپنے ذاتی مفادات کے لئے سیاست چمکانے والے ملک و قوم کے خیر خواہ نہیں ہو سکتے۔ لسانی ایشوز پر سیاست کرنے والے پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں ۔ قوموں کو لڑانے والے سیاستدان ظلم کر رہے ہیں۔ امیر مقام نے کہا کہ دہشت گردی میں پختونوں کو سب سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑ ا مجھ پر 7 بار حملہ کیا گیا اللہ نے محفوظ رکھا۔ دہشت گردوں کی کوئی قوم یا مذہب نہیں یہ انسانیت کے دشمن ہیں۔ مخالفین کو چیلنج کرتا ہوں کہ آئو اور پختونوں کا جذبہ دیکھو ۔ انہوں نے کہا کہ عوام بخوبی جانتے ہیں کہ عمران خان شخصیات اور اداروں کو گالیاں دینے میں شہرت رکھتے ہیں۔ …(رانا)مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.