وزیراعلیٰ پنجاب اور صدر تاتارستان کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات، تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کمیٹی تشکیل
سکل ڈویلپمنٹ، ٹیکنالوجی، صنعت، معدنیات، زراعت، لائیوسٹاک، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق دہشت گردی و انتہاپسندی کو دین اسلام سے جوڑنا کسی صورت درست نہیں، اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے‘رستم مینیخانووف دہشت گردوانتہاپسند انسانیت کے سفاک قاتل ،جنکا کوئی رنگ ہے نہ مذہب‘ اسلام کیساتھ دہشت گردی کو جوڑنا کسی طو رپر مناسب نہیں، دین ا سلام میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں‘رشین فیڈریشن اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہے،جون میں تاتارستان کادورہ کرونگا‘وزیراعلیٰ شہباز شریف
ہفتہ 18 مارچ 2017 20:19
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ لاہور آ کر بہت پیار ملا ہے اور ہم نے علاقائی تعاون کو مضبوط بنیادوں پر فروغ دینا ہے۔
صدر تاتارستان نے کہا کہ دہشت گردی و انتہاپسندی کو دین اسلام سے جوڑنا کسی صورت درست نہیں۔ اسلام امن اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے۔اسلامی اقدار بھائی چارے، اخوت اور تحمل پر مبنی ہیں، ہم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے آپ کے ساتھ مل کر کام کریں گے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے کی جانے والی مخلصانہ کاوشوں میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔صدر تاتارستان نے وزیراعلی شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم آپ کے دورہ تاتارستان کے منتظر ہیں اور ہمیں امید ہے کہ اس دورے میں مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوگی- وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برادر ملک تاتارستان کے صدر کی لاہور آمد پر دلی خوشی ہوئی ہے۔ رشین فیڈریشن اور پاکستان کے درمیان اچھے تعلقات موجود ہیں اور ان تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے ہمیں مل کر کام کرنا ہے۔ پنجاب حکومت اور تاتارستان مختلف شعبوں میں تعاون کو پائیدار بنیادوں پر فروغ دیں گے۔ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے بھائی ہمارے پاس آئے ہیںاورآپ کے دورے سے پنجاب حکومت اور جمہوریہ تاتارستان کے مابین تعلقات کو فروغ ملے گا-انہوںنے کہاکہ پنجاب میں زراعت، لائیوسٹاک، سکل ڈویلپمنٹ،معدنیات اوردیگر شعبوں میں تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں-ہمیں خوشی ہوگی کہ تاتارستان کے ساتھ ان شعبوں میں تعاون بڑھایاجائے اور تاتارستان کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جائی-انہوںنے کہاکہ اسلامی ممالک کا تعلق دہشت گردی سے جوڑنا کسی طو رپر مناسب نہیں-اسلام امن وآشتی کا دین ہے ، دین ا سلام میں انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں-اسلام بغیر رنگ ونسل تمام انسانوں کو برابر کے حقوق کا درس دیتا ہی- انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اور انتہاپسند انسانیت کے سفاک قاتل ہیں۔ دہشت گردوں کا کوئی رنگ ہے نہ مذہب۔ دہشت گردی بین الاقوامی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کیلئے مربوط کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ پنجاب حکومت اور تاتارستان کے مابین تعاون کو فروغ دینے کا یہ بہترین موقع ہے لہذا ہمیں مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کے لئے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامنا ہے اور تیزی سے اقدامات کرنے ہیں- وزیراعلیٰ نے کہا کہ میں جون میں تاتارستان کا دورہ کرں گا۔ صوبائی وزراء شیخ علائوالدین، عائشہ غوث پاشا، چوہدری شیر علی، جہانگیر خانزادہ، نعیم اختر بھابھہ، مشیر عمر سیف ، اعلیٰ حکام، تاتارستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وفد کے دیگر اراکین بھی اس موقع پر موجود تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.