لاہور:سجادہ نشین آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کی وفات پر گہرے دکھ اور ان کے ورثا اور مریدین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں ،سید ریاض حسین شاہ

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:54

لاہور:سجادہ نشین آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کی وفات پر گہرے دکھ اور ان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کے سجادہ نشیں حضرت پیر سید جلال الدین جلال گیلانی رحمتہ اللہ علیہ کے سانحہ ارتحال پر صوفیا کے ماننے والے اہل حق اشکبار، غمزدہ اور افسردہ ہیں۔

(جاری ہے)

پیر سید جلال الدین جلال گیلانی عظیم روحانی پیشوا حضرت پیر سید مہر علی شاہ گولڑوی رحمتہ اللہ علیہ کی روحانی مسند کے وارث تھے انھوں نے روحانی اقدار و روایات کے فروغ کے لیئے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔

وہ علم و عمل کے پیکر، صوفی منش اور درویش صفت شخصیت تھے۔ قبلہ پیر صاحب کی وفات ملک و قوم کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔ جماعت اہل سُنت پاکستان کے جملہ وابستگان پیر سید جلال الدین جلال گیلانی کے انتقال پُر ملا ل پر گہرے دکھ اور ان کے ورثا اور مریدین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ جماعت اہل سُنت کی تمام تنظیمات حضرت پیر صاحب کے ایصال ثواب کے لیئے قرآن خوانی کا اہتمام کریں۔

متعلقہ عنوان :