پیرو میں ال نینیو کی تباہ کاریاں جاری ،سیلاب اور تودے گرنے سیہلاکتیں 75 ہوگئیں، ہزاروں افرادبے گھر
مزید کئی ملین شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی منقطع ہو نے کا خدشہ ،صدر کا تعمیر نوکیلئے کروڑوں ڈالر امداد کا اعلان
پیر 20 مارچ 2017 15:42
(جاری ہے)
اسی اعلان کے مطابق 6 لاکھ افراد کے مکانات اور ان کی مصنوعات کو نقصان پہنچا ہے۔
سیلاب نے ملک کے بنیادی ڈھانچے اور سڑکوں کو بھی وسیع پیمانے پر تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ پیرو کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں، دریاں میں سیلاب، طوفان اور مٹی کے تودے گرنے سے ہونے والا جانی و مالی نقصان گزشتہ دو دہائیوں کے دوران سب سے تباہ کن ہے، جبکہ اس سے نصف سے زائد ملک متاثر ہوا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ 1998 میں بھی پیرو میں ایسی ہی صورتحال پیش آئے تھی، جس میں 374 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔شدید بارشوں کے باعث پیرو کے پیسیفک ساحل کے ساتھ واقع شہروں میں نکاسی آب کے نظام کو بری طرح نقصان پہنچا، جبکہ وزارت صحت کی جانب سے شہریوں کو وبائی امراض سے بچانے کے لیے جراثیم کش ادویات کا اسپرے شروع کردیا گیا۔طوفانی بارشوں کے باعث پیرو کے دارالحکومت لیما میں گزشتہ ایک ہفتے سے پانی کی فراہمی بند ہے، جبکہ حکومت کی جانب سے کئی متاثرہ شہروں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کے ساتھ امن عامہ قائم رکھنے کے لیے مسلح افواج کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔پیرو کے صدر پیدرو پابلو نے تعمیرِ نو کے لیے کروڑوں ڈالر کی امدادی رقوم کا اعلان کیا ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ٹرمپ کو اپنے خلاف ٹرائل سے زیادہ اہلیہ کی سالگرہ کی فکر
-
بائیڈن ڈونلڈ ٹرمپ سے مباحثے کیلئے تیار
-
بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.