پاکستان میں معاشی اور سیاسی استحکام لایا جارہا ہے،وزیراعظم
منگل 21 مارچ 2017 15:25
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی صدارت میں پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں ملک کی مجموعی سیاسی‘ اقتصادی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ پورے پاکستان کے دورے کررہے ہیں اور بڑے بڑے عوامی اجتماعات سے نہ صرف خطاب کرتے ہیں بلکہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے ترقیاتی پیکج بھی دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پنجاب کے علاوہ سندھ‘ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے دورے بھی کرچکے ہیں۔ آئندہ سال کے الیکشن کی ابھی سے تیاریاں شروع کی جائیں آخری سال ہے ارکان پارلیمنٹ خوب محنت کریں عوام سے رابطے بڑھائیں اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپنا فعال کردار ادا کریں۔ ترقی کا ایجنڈا آگے بڑھایا جائے گا سی پیک کے منصوبے سے خطے میں تبدیلی آئے گی پاکستان میں ترقی کا ایک نیا دور شروع ہورہا ہے‘ بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لئے جو اقدامات کئے گئے تھے ان کے مثبت نتائج آرہے ہیں۔ دریں اثنا وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آئی ہے۔ عالمی اداروں کا اعتماد بڑھا ہے‘ فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کا فیصلہ وسیع تر قومی مفاد میں کیا جارہا ہے تاکہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے اور وہ تمام سیاسی جماعتوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس بل پر اتفاق کیا ہےمزید اہم خبریں
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.