وزیراعلیٰ سے پنجاب حکومت کو بینائی سے محروم افراد کیلئے قرنیہ عطیہ کرنے والے سری لنکن وفد کی ملاقات
آنکھوں کی روشنی سے محروم افراد کیلئے قرنیہ کا تحفہ ایک انمول نعمت ، دکھی انسانیت کی بڑی خدمت ہے‘شہبازشریف بینائی پانے والے 4 افراد محمد ارسلان، ناصر علی، عبدالحمیداور وسیم نے بھی وزیراعلیٰ سے ملاقات کی،سری لنکا کے وفدکا بینائی سے محروم افراد کیلئے مزید 10 قرنیہ عطیہ دینے کا اعلان
منگل 21 مارچ 2017 18:11
(جاری ہے)
سری لنکا کے وفد نے بینائی سے محروم افراد کیلئے مزید 10 قرنیہ عطیہ دینے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ نے بینائی سے محروم افراد کیلئے قرنیہ کا عطیہ دینے پر سری لنکا کے وفد کے اراکین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آنکھوں کی روشنی سے محروم افراد کیلئے قرنیہ کا تحفہ ایک نعمت ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے قرنیہ کا عطیہ ایک غیرمعمولی اور قابل تحسین اقدام ہے۔بلاشبہ دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے اسی جذبے سے کام کرنا ہوگا اورہمیں ملکردکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنی ہے اوران کا ہاتھ تھامنا ہے۔انہوںنے کہا کہ قرنیہ کایہ غیر معمولی تحفہ بینائی سے محروم افراد کیلئے خوشی اورمسرت کا پیغام لے کر آیا ہے اوراب وہ اس دنیا کی خوبصورتی اوراپنے پیاروں کو کسی کی دی ہوئی آنکھ سے اپنی نظر سے دیکھ سکتے ہیں۔بلاشبہ یہ بہت نیک کام ہے جس کا اجردنیا اورآخرت دونوں میں ملے گااوربینائی حاصل کرنیوالے افرادیہ کارِ خیرمیں حصہ لینے والوں کو دعائیں دیں گے۔یقینا آج بینائی حاصل کرنیوالے افراد کے اندھیرے دورہوچکے ہیںوہ اس عظیم عطیہ کی بدولت دنیا کو اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں ۔جن لوگوں نے اپنے قرنیہ عطیہ کیے ہیں وہ بلاشبہ وہ ان لوگوں کی زندگیوں میں خوشیاں دے گئے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے بینائی حاصل کرنے والے افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو بینائی کی بحالی پر مبارکباد دیتا ہوں اوریقینا یہ ناصرف آپ بلکہ آپ کے خاندان کیلئے مسرت کے لمحات ہیں۔اللہ تعالیٰ نے کسی کو سبب بنا کر آپ کے اندھیروں کو اجالوں میں بدلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے خوبصورت دنیا کو دیکھنے کیلئے آنکھوں کی نعمت عطا کی ہے۔بینائی سے محروم افراد کو اس نعمت کا واپس ملنا بہت خوشی کی بات ہے اوراب یہ لوگ بھی اللہ کی دنیا کو کسی کی عطیہ کی ہوئی آنکھوں کی بدولت دیکھ سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کا یہ جذبہ قابل تعریف ہے۔قرنیہ عطیہ کرنے والوں نے انسانیت کی خدمت کی ہے۔وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی، سپیشل سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب سرمایہ کاری بورڈ اورمتعلقہ حکام اس موقع پر موجود تھے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.