پنجاب یونیورسٹی:طلباء میں ہنگامہ آرائی،وزیرتعلیم نےفیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی

پختون طلباء کاکمیٹی کوتسلیم کرنےسےانکار،تشددمیں ملوث عناصرکیخلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی،کسی کوقانون کو ہاتھ میں لینےکی اجازت نہیں دی جائیگی۔وی سی ڈاکٹرظفرمعین ناصر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 21 مارچ 2017 19:43

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21مارچ2017ء) : صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن سید رضا علی گیلانی نے پشتون کلچر ڈے کے موقع پر پنجاب یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کے درمیان ہونے والی ہنگامی آرائی کی تحقیقات،ذمہ داران کے تعین اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کر دی ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر کی سربراہی میں کام کرے گی۔

کمیٹی میں ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افئیرز ،چئیرمین ہال کونسل ، ایس پی اقبال ٹاؤن، اقامتی آفیسراول، ایس ایچ او مسلم ٹاؤن اور دو دو طلباء نمائندے شامل ہیں۔ کمیٹی دس روز میں واقعے کی تحقیقات کر کے سفارشات پیش کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید رضا علی گیلانی نے کہا کہ ہم کیمپس میں پر امن ماحول قائم کریں گے اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

مزیدبرآں پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصل آڈیٹوریم کے باہر تشدد کے واقعہ میں ملوث طلبہ کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصرخود موقع پر پہنچے اور انتظامیہ کو حالات کنٹرول کرنے کیلئے فوری کارروائی کا حکم دیا۔وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ میں ملوث طلبہ کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی اور کسی کو قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی۔

متعلقہ عنوان :