ْکرک کی مقامی عدالت نے ضلعی ناظم کی جانب سے اے ڈی پی منظوری کیخلاف حکم امنتاعی جاری کردیا

منگل 21 مارچ 2017 23:08

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ کونسل میں اپوزیشن لیڈر مولانا میر زاقیم نے ضلعی ناظم کی جانب سے چور دروازے سے اے ڈی پی منظوری کی کوشش ناکام بنادی کونسل منظوری کے بغیر غیر قانونی طریقے سے ایک کروڑ60لاکھ روپے اے ڈی پی کیخلاف مقامی عدالت نے سٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے ٹینڈر پر پابندی لگادی عدالتی سٹے حاصل کرنے کے بعد اپوزیشن لیڈر مولانا میر زاقیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلعی ناظم ڈاکٹر عمر دراز نے کونسل کو بائی پاس کرتے ہوئے منظوری کے بغیر ایک کروڑ60لاکھ روپے کی خفیہ اے ڈی پی بنائی تھی جس میں اُنہوں نے اپنے چند من پسند ممبران کیلئے ترقیاتی منصوبے شامل کئے تھے مگر اس کے اس غیر قانونی اقدام کو روکنے کیلئے ہم نے سول ججIIسے رجوع کرکے حکم امتناعی کیلئے درخواست دیدی جس پر معزز عدالت نے ضلعی ناظم کے اے ڈی پی پر سٹے آرڈر جاری کرتے ہوئے ان کے ٹینڈر پر پابندی عائد کردی مولانا مرے زاقیم نے مزید کہا کہ میں مارچ کے مہینے مین ڈبل مارچ کی پیشگوئی کی تھی اور ضلعی ناظم کیخلاف ڈبل مارچ شروع ہوگیا ہے اُنہوں نے کہا کہ رائلٹی فنڈز کے غیر قانونی استعمال کیخلاف ہم پہلے ہی عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرچکے ہیں اُنہوں نے کہا کہ قوم کے پیسوں کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے ہم نے عدالت کا راستہ اپنایا ہے اور کونسل کے پلٹ فارم کیساتھ عدالتی کاروائی بھی جاری رکھیں گے اُنہوں نے کہا کہ ضلعی ناظم کے ہر غیر قانونی اقدام کیخلاف آواز اُٹھائینگے ۔