فیصل آباد،گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں سیمینار کا انعقاد

بدھ 22 مارچ 2017 23:21

فیصل آباد ۔22 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مارچ2017ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے شعبہ نظامت امور طلبہ و وزارت اطلاعات و براڈکاسٹنگ کے مشترکہ اشتراک سے ایک سیمینار بعنوان ’حق، حقدار تک ‘ منعقد ہوا، جس میں ممبر صوبائی اسمبلی سیف اللہ گل اور نمائندہ وزارت اطلاعات خرم شہزاد اور محمد نبیل نے خصوصی طور پر شرکت کی پروگرام کے روح رواں ڈائریکٹر نطامت امور طلبہ ڈاکٹر ندیم سہیل نے اس ضمن میںرئیس ادارہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کے وژنری پروگرام ، زکواة فنڈ کے قیام اور اغراض و مقاصد سے شرکاء کو آگاہ کیا، مختلف شرکائے گفتگو نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے طلبہ و طالبات کو زکواة، صدقات کو درست مصرف میں استعمال کرنے کی ضرورت پر زوردیا اور تاکید کی آپ کے دیئے ہوئے عطیات و صدقات کو صحیح معنوں میں ان کے حقدارو ں تک پہنچیں آپ کی دی ہوئی چھوٹی سی رقم کسی ضرورتمند کو بڑی خوشی دی سکتی ہے جبکہ یہی رقم غلط ہاتھوں میں جانے سے کسی کی خوشیاں چھن سکتی ہیں اور ساتھ ہی اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ آپ کی زکواة، خیرات ، عطیات اور صدقات صرف ضرورت مند افراد یا مستند اداروں تک ہی پہنچیں اس سیمینار میں جن دیگر شرکاء نے شرکت کی ان میں ڈاکٹر سلمیٰ عنبر، چیئر پرسن تہمینہ افضل(شعبہ آرٹ اینڈ ڈیزائن) شامل تھے طلبہ کے درمیان مضمون نویسی اور پوسٹر بنانے کا مقابلہ بھی ہوا اور کامیاب طلبہ کو انعامات سے بھی نوازا گیا آخر میں محمد نبیل نے وائس چانسلر اور ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم سہیل اور ٹیم کا کامیاب پروگرام کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔