ہانگ کانگ میں یوم پاکستان کی پر وقار تقریب

جمعرات 23 مارچ 2017 16:17

ہانگ کانگ میں یوم پاکستان کی پر وقار تقریب
بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مارچ2017ء) ہانگ کانگ میں یوم پاکستان کی پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ ہانگ کانگ کے دارلحکومت بنکاک میں یوم پاکستان کے مواقع پر پاکستان کلب میں یوم پاکستان کی شاندار تقریب کا آغاز پاکستانی قونصلر جنرل عبدالقادر میمن نے قومی پرچم لہراکر کیا،تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے صدر پاکستان ممنون حسین اور وزیر اعظم محمد نواز شریف کے پیغامات پڑھ کر سنائے۔

(جاری ہے)

تقریب میں پاکستانی کیمونٹی سمیت ہانگ کانگ کے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ تقریب کے بعد مہمانوں کے لئے شاندار ضیافت کا اہتمام بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :