یوم پاکستان پریڈ پاکستان کے دفاع سیاسی نظریاتی اور معاشی استحکام و ترقی کی روشن علامت کا دن ہے، پریڈ میں دوست ممالک کی شرکت پوری پاکستانی قوم کیلئے اعزاز، افتخار اور کامیاب خارجہ پالیسی کی واضع دلیل تھی، وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی خارجہ پالیسی نئی مسرتوں سے ہمکنار ہے ، ہمیں تنہا کرنے کے خواب دیکھنے والے خود تنہا ہوتے جا رہے ہیں ، محب وطن اور پر عزم قیادت کے باعث ہر آنے والا دن پہلے سے زیادہ تابناک ہو گا
وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب کابیان
جمعرات 23 مارچ 2017 18:08
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پریڈ میں خاص طور پر دوست ممالک سعودی عرب، ترکی ، جنوبی افریقہ اور عوامی جمہوریہ چین کے فوجی دستوں کی پہلی دفعہ شرکت پوری پاکستانی قوم کے لیے اعزاز اور افتخار کی بات تھی اورکامیاب خارجہ پالیسی کی واضع دلیل تھی،یہ شرکت اس بات کا پیغام تھی کہ ہمارے باہمی رشتے ، باہمی سلامتی اور دفاع کے ساتھ ساتھ تعمیروٴْترقی کیلئے مرحلوں میں داخل ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات اس امر کا بھی ثبوت ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی خارجہ پالیسی نئی مسرتوں سے ہمکنار ہے اور ہمیں تنہا کرنے کے خواب دیکھنے والے خود تنہا ہوتے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب قومی ہم آہنگی اور جذبہ حب الوطنی کی بے مثال نمونہ تھی،ہمارے چاقو چوبندفوجی دستوں کی پریڈ سے عوام کے دلوں میں ایک تازہ لہر دوڑی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب اور ردالفساد نے جہاں دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے وہاں امن اور سکون کا ایک نیا ماحول پیدا ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آج کی پریڈ اس نئے ماحول کا شاندار مظاہرہ تھی،آج قوم کو یہ پیغام بھی ملا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان خارجہ پالیسی ،قومی سلامتی ، دفاع اور معاشی ترقی کے شعبے میں ثابت قدمی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور اس محب وطن اور پر عزم قیادت کے باعث ہر آنے والا دن پہلے سے زیادہ تا بناک ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ آج کی پریڈ نے یہ پیغام بھی دیا کہ نہ صرف ہمارے دوست ممالک پوری ثابت قدمی سے ہمارے ساتھ کھڑے ہیں بلکہ اس پیغام کو بھی تقویت ملی ہے کہ پاکستان کی سلامتی ترقی اور خوشحالی میں پاکستان کے ساتھ شریک سفر ہونا چاہتے ہیں ،یہ نئے ابھرتے ہوئے روشن اور تابناک پاکستان کی نوید ہے ،میں آج کی پریڈ میں شریک دوست ممالک کے فوجی دستوں اپنی بہادر مسلح افواج اور عوام کو دلی مبارک باد پیش کرتی ہوںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.