جدہ میں پاکستان قونصل جنرل کی رہائش گاہ پر 77 ویں یوم پاکستان کی پروقار تقریب کا انعقاد
جمعرات 23 مارچ 2017 18:15
(جاری ہے)
انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستان اور سعودی عرب کے باہمی تعلقات مستقبل میں بھی اعتماد، عزت اور دوستی کے فروغ کی خواہشات کی بنیادوں پر مزید مستحکم ہونگے۔
پاکستان کی اقتصادی ترقی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت مثبت نتائج دے رہی ہے جس کی عالمی مالیاتی فنڈ سمیت کئی بین الاقوامی اقتصادی فورمز بھی تصدیق کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح ترقی 4.7 فیصد رہی ہے جو رواں مالی سال کے دوران 5.2 فیصد تک بڑھنے کی توقع ہے جو موجودہ حکومت کی بہت بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سمندر پار مقیم پاکستانی قومی معیشت کے استحکام کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں جن کی محنت سے پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کو گیم چینجر منصوبہ قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کی اقتصادی صورتحال میں نمایاں تبدیلیاں رونما ہونگی۔ انہوں نے قونصلیٹ جنرل کی جانب سے پاکستانیوں کیلئے خدمات کی فراہمی پر بھی روشنی ڈالی اور بتایا کہ پاکستانی برادری آن لائن پاسپورٹ حاصل کر سکتی ہے۔ انہوں نے سعودی حکومت کی ایمنسٹی سکیم کی بھی تعریف کی اور پاکستانی برادری سے کہا کہ سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانی اس سکیم سے فائدہ اٹھا کر وطن واپس جا سکتے ہیں۔ اس موقع پر خصوصی کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں سفارتکاروں، اعلیٰ سعودی حکام سمیت سعودی عرب میں مقیم پاکستانی برادری نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.