سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے (آج)کھیلا جائے گا

جمعہ 24 مارچ 2017 09:50

دمبولا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2017ء) سری لنکا اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) ہفتہ کو دمبولا میں کھیلا جائے گا۔ اس سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلی گئی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

100 ویں ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد بنگال ٹائیگرز کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ون ڈے سیریز میں بھی میزبان آئی لینڈرز کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے 28 مارچ جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے یکم اپریل کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 4 اپریل جبکہ دوسرا اور آخری میچ 6 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :