اگر ٹی ٹونٹی ٹیم میں بابر اعظم کی جگہ نہیں بنتی تو سلمان علی آغا کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا: راشد لطیف

ایشیاء کپ سے قبل بابر اعظم کے حق میں سابق کرکٹرز آواز بلند کررہے ہیں، شاہد آفریدی اور وسیم اکرم نے بھی انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 8 اگست 2025 14:38

اگر ٹی ٹونٹی ٹیم میں بابر اعظم کی جگہ نہیں بنتی تو سلمان علی آغا کا تو ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 اگست 2025ء ) سابق وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف کا کہنا ہے کہ اگر بابر اعظم کی جگہ نہیں تو سلمان آغا ٹی 20 ٹیم کے قریب بھی نہیں آسکتا۔ 
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ اگر 9ویں نمبر کی ٹیم میں بابر اعظم جیسے کھلاڑی کی جگہ نہیں ہے تو سلمان علی آغا کا تو سوال ہی نہیں پیدا ہوتا۔

 
انہوں نے کہا کہ تین سنچریوں اور تین نصف سنچریوں پر بابر ٹیم میں نہیں آسکتا تو سلمان آغا ٹیم کے قریب بھی نہیں آسکتا۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں راشد لطیف نے کہا کہ گیم جذبات کی نہیں کارکردگی کی ہے، میں بھی کسی شخص کے ساتھ بہت اچھا رہا ہوں لیکن میری پرفارمنس خراب ہوگی تو ٹیم سے باہر ہوجاؤں گا۔ 
 
واضح رہے کہ ٹی 20 میں سلمان علی آغا نے 380 رنز بنائے ہیں، انہوں نے 4 مرتبہ تیسرے نمبر پر بیٹنگ کی اور 116 رنز اسکور کیے اور چوتھی پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہوئے 164 رنز بنائے، پانچویں نمبر پر 85 اور چھٹے نمبر پر صرف 11 رنز اسکور کیے ہیں۔

 
ایشیاء کپ 2025ء سے قبل بابر اعظم کے حق میں سابق کرکٹرز آواز بلند کررہے ہیں، شاہد آفریدی اور وسیم اکرم نے بھی انہیں ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :