وکٹوریہ ایمبوکو نے پہلی مرتبہ نیشنل بینک اوپن ٹینس کا ویمنز سنگلز ٹائٹل جیت لیا

جمعہ 8 اگست 2025 13:18

وکٹوریہ ایمبوکو  نے پہلی مرتبہ نیشنل بینک اوپن ٹینس     کا ویمنز  سنگلز ..
مونٹریال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) کینیڈین ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ ایمبوکو نے پہلی مرتبہ ڈبلیو ٹی اے نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ۔18 سالہ وائلڈ کارڈ پرانٹری حاصل کرنے والی کینیڈین ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ ایمبوکو نے خواتین کے سنگلز مقابلوں کے فائنل میں 27 سالہ جاپان کی نامور ٹینس سٹار اورچار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی چیمپئن نائومی اوساکاکو 1-2 سیٹس سے شکست دے کر اپنے کیریئر کا پہلا ڈبلیو ٹی اے ٹائٹل جیت لیا۔

نیشنل بینک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے ویمنز سنگلز مقابلوں کے فائنل میچ میں 18 سالہ وائلڈ کارڈ پرانٹری حاصل کرنے والی کینیڈین ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ ایمبوکونے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 27 سالہ جاپان کی نامور ٹینس سٹار اورچار گرینڈ سلام ٹائٹلز کی چیمپئن نائومی اوساکاکو 6-2، 4-6 اور 1-6سے ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔

(جاری ہے)

اس فتح کے ساتھ ہی کینیڈین ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ ایمبوکو لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے خواتین کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں 85 ویں سے 25 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ کینیڈین ٹینس کھلاڑی وکٹوریہ ایمبوکو نے اپنا پہلا ڈبلیوٹی اے ٹور ٹائٹل جیتا ہے ۔\932

متعلقہ عنوان :