چیچنیا میں مسلح افراد کا فوجی بیس پر حملہ، 6 روسی اہلکار ہلاک ،داعش نے ذمہ داری قبول کرلی
دہشت گردوں نے بیس پر دھاوا بولنے کی کوشش کی لیکن انہیں ان کے مقصد میں کامیاب ہونے سے قبل ہی فوجیوں کے گروپ نے دیکھا لیا اور ان پر فائرنگ کردی، حملہ ناکام بنانے کی کوشش میں کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں 6 حملہ آور ہلاک ہوئے،کوئی دہشت گرد بیس میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوا،روسی نیشنل گارڈ کا بیان
ہفتہ 25 مارچ 2017 13:59
(جاری ہے)
بیان میں کہا گیا کہ حملہ ناکام بنانے کی کوشش میں کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں 6 حملہ آور ہلاک ہوئے۔
بیان کے مطابق مسلح لڑائی کے دوران 6 فوجی اہلکار بھی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے، تاہم کوئی دہشت گرد بیس میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہوا۔حملے کے بعد انسداد دہشت گردی کے دستے، تفتیش کار اور دھماکا خیز مواد کے ماہرین جائے وقوع پر پہنچ گئے۔دہشت گردوں کے مواصلات کی نگرانی کرنے والے سائٹ انٹیلی جنس گروپ کا کہنا تھا کہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرنے کا دعوی کیا۔داعش کے بیان میں کہا گیا کہ حملہ آوروں نے چیچنیا میں شمال مغربی گروزنی کے نورسکایا گاں کے قریب روسی نیشنل گارڈ کی ملٹری بیس کو نشانہ بنایا۔یاد رہے کہ چیچنیا علیحدگی کے لیے 1990 اور 2000 کی دہائی میں 2 جنگیں لڑ چکا ہے، لیکن علیحدگی کے لیے اٹھنے والی آوازوں کو طاقتور رہنما رمضان کادیروف کے دور حکومت میں بڑی حد تک دبا دیا گیا۔رواں سال جنوری میں بھی چیچنیا کے ایک گاں میں پولیس اور اسپیشل فورسز کے ساتھ مشترکہ آپریشن کے دوران بھی نیشنل گارڈ کے 2 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ آپریشن میں 4 مشتبہ دہشت گردوں کو مار دیا گیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بنگلادیش کو تاریخ کے شدید ترین ہیٹ ویو کا سامنا
-
طیارے کے ٹوائلٹ میں لڑکی کی ویڈیو بنانے پرفلائٹ اٹینڈنٹ برطرف
-
امریکہ میں الٹی چلنے والی گاڑی سوشل میڈیا پر وائرل
-
امریکا میں شرح پیدائش کم ترین سطح پرآگئی
-
تصویر کو شاعری میں بدلنے والا کیمرا ایجاد کرلیا گیا
-
بھارت،اسپتال میں بچے کی پیدائش کا بڑا بل، ماں نے بچہ فروخت کردیا
-
جاپان کے جزائر بونین میں 6.9 شدت کا زلزلہ
-
سید ندیم رضا سرور کو آسڑیلیا میں لانگ ٹائم سروس ایوارڈ دیا گیا
-
60 سالہ خاتون نے مس بیوٹی کوئین کا خطاب جیت لیا
-
غزہ میں 37 ملین ٹن ملبے کا اندازہ، صفائی میں 14 سال لگیں گے، اقوام متحدہ
-
بھارت ، خاتون کی ناک کی کیل کا پیچ ڈھیلا ہوکرپھیپھڑے میں چلا گیا
-
جنگ بندی تجاویز پر اسرائیلی ردعمل موصول ہوا ہے،حماس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.