عارف سعید پاکستان رگبی یونین کے نئے صدر‘ خرم خواجہ سیکرٹری اور فوزی خواجہ چیئرمین منتخب ہو گئے
ہفتہ 25 مارچ 2017 18:37
(جاری ہے)
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے الیکشن کمشنر پرویز احمد پاکستان رگبی یونین کے ریٹرننگ آفیسر تھے۔
انہوں نے الیکشن کا طریقہ کار قانونی طورپر مکمل کیا جس کے مطابق تمام عہدیدار بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔ چودھری عارف سعید کو نیا صدر منتخب کیا گیا جبکہ کراچی ر گبی سے خرم خواجہ کو سیکرٹری جبکہ لاہور رگبی سے انور الحق ظفر کو خزانچی منتخب کیا گیا۔ دیگر عہدیداروں میںمیجر جنرل (ر) محمد اشرف چودھری بطور وائس پریذیڈنٹ، اسلام آباد رگبی سے یحییٰ بھٹی کو وائس پریذیڈنٹ، جبکہ پنجاب پولیس کے ڈی آئی جی صاحبزاہ شہزاد سلطان بھی وائس پریذیڈنٹ منتخب ہوئے۔ خواتین کی نمائندہ فریال گوہر منتخب ہوئیں جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبران میں پشاور رگبی سے طارق پرویز، فاٹا سے نور اسلم، راولپنڈی سے ساحر اسلم اور پنجاب سے رضوان الرب ملک کو ممبر منتخب کیا گیا۔ نومنتخب صدر چودھری عارف سعید نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد خالد محمود، ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈمحمد شاہد اور ریٹرننگ آفیسر پرویز احمد کا شکریہ ادا کیا۔ عارف سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان رگبی یونین ورلڈ رگبی کا ابھرتا ہوا ممبر ہے۔ انہوں نے پاکستان رگبی یونین کے گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام پر پریذنٹیشن بھی دکھائی جسے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد خالد اور سپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شاہد نے بہت سراہا۔ پاکستان 2016ء کے گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام میں ایشیا میں چوتھے اوردنیا میں دسویں نمبر پر رہا جو خوش آئند بات ہے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد خالد محمود کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پاکستان رگبی یونین نے سپورٹس پالیسی کے تحت انتخاب کروائے جو خوش آئند بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ رگبی یونین گراس روٹ لیول پر اچھا کام کر رہی ہے۔ ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ محمد شاہد نے بھی پاکستان رگبی یونین کے پروگرام کو سراہا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
ہندوستانی مداح کرسٹیانو رونالڈو کے آٹو گراف کیلئے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچے
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.