مردان میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانے ،عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے تمام وسائل کو استعمال کیاجائے
صوبائی وزیر تعلیم وتوانائی محمدعاطف خان کی واٹر سینی ٹیشن کمپنی مردان کو ہدایات
ہفتہ 25 مارچ 2017 21:50
(جاری ہے)
اُنہوں نے کہا کہ ان کمپنیوں میں اپنے متعلقہ شعبوں میں مہارت رکھنے والوں کو تعینات کیاگیا ہے اور ان میں شہری نمائندوں کو بھر پور نمائندگی دی گئی ہے ۔
مردان میں صفائی کے نئے نظام کے بارے صوبائی وزیر کو آگاہ کر تے ہوئے ڈبلیو ایس ایس سی مردان کے سی ای او ناصر غفور نے بتایا کہ مردان کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے مختلف مقامات سے پانی کے جمع کیے گئے نمونوں کا تجزیہ کیا جارہا ہے اور کمپنی عوام پینے کا صاف پانی فراہم کرنے کے لیے پائپ لائنز کو ٹھیک کرے گی ۔اُنہوں نے کہا کہ مردان میں سب سے بڑا مسئلہ ڈمپنگ گراؤنڈ کا تھا جو اب عوام کے تعاون سے حل ہوگیا ہے ،اُنہوں نے کہا کہ ایک اندازے کے مطابق مردان میں ڈھائی سو ٹن کوڑا جمع ہوتا ہے جس میں ہمارے آنے پہلے ٹی ایم اے کا عملی صرف چالیس ٹن اُٹھاتا تھا ہم گذشتہ چار مہینے کے دوران اُسی عملے کے ساتھ روزانہ 80 ٹن تک کوڑا اُٹھا رہے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ کو شش ہے کہ ہم سوفیصد کوڑا اُٹھاسکیں ۔وزیر تعلیم محمد عاطف خان نے کمپنی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت وسائل کی فراہمی کو یقینی بنائے گی اور مردان کو ایک صاف ستھرا شہر بنایا جائے گا جہاں عوام کو تمام ضروری سہولیات میسر ہوں ۔اُنہوں نے کہا کہ مردان رنگ روڈ پر طورو کے قریب ساڑھے تین ایکڑ رقبے پر جدید ترین پارک کی تعمیر کا کام بھی جلد شروع ہوگا جس میں واٹر سپورٹس ، واکنگ ٹریک، جمنازیم اور کلچرل سینٹر بھی تعمیر ہوگا ۔جبکہ مردان بورڈ کے زیر اہتمام انٹر نیشنل سطح کے میگا سپورٹس کمپلکس کا تعمیراتی کام بھی تیزی سے جاری ہے او ر مردان کے دیہی علاقوں کے نوجوانوں کو انڈر گیمز کی سہولیات کی فراہمی کے لیے جمنازیم تعمیر کرنے کاکام بھی جلد شروع ہوجائے گا ۔عاطف خان نے کہا کہ ہم تبدیلی کے نام پراقتدار میں آئے تھے اور نظام کو عوامی مفادات کا تابع بنانے کے ساتھ تعمیراتی محاذ پر بھی سب سے آگے ہیں اور ہماری اسی کارکردگی ہی بدولت مستقبل بھی پی ٹی آئی کا ہوگا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.