منشیات کے مقدمہ کا ملزم بری

ہفتہ 25 مارچ 2017 23:50

چنیوٹ ۔25 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2017ء) ایڈیشنل سیشن جج جاوید اقبال شیخ نے تھانہ سٹی کے مشہور مقدمہ منشیات کا فیصلہ سناتے ہوئے ایکسائز رضاکار امیر علی کو باعزت بری کردیا ملزم امیر علی پر الزام تھا کہ پولیس نے 2015میں اسے پندرہ سو گرام ہیرئون اور ایک لاکھ روپے برآمد کیے تھے مقدمہ میں ایکسائز انسپکٹر سمیت آٹھ ملزمان تھے جن میں ایکسائز انسپکٹر سمیت پانچ ملازمین کو پولیس نے پہلے ہی بے گناہ قرار دیکر مقدمہ سے فارغ کردیا تھا جبکہ علاقہ غیر سے تعلق رکھنے والے ایک ملزم سمیت دو تاحال مقدمہ میں اشتہاری ہیں ایڈیشنل سیشن جج کے سامنے عرفان علی نیکوکارہ نے دلائل دیئے تو معزز جج نے ان سے اتفاق کرتے ہوئے امیر علی کو باعزت بری کردیا اور مقدمہ کے تفتیشی سمیت پانچ پولیس ملازمین کے خلاف محکمانہ کاروائی کا حکم بھی دے دیا۔

متعلقہ عنوان :