پاناماکیس:عوام کاانتظارختم ہونے کےقریب،آئندہ ہفتےفیصلہ سنائےجانے کاامکان

کیس کے پانچوں ججزآئندہ ہفتےاسلام آبادپہنچیں گے،سپریم کورٹ نے23فروری کوحساس نوعیت کے پیش نظرمختصرفیصلہ جاری نہیں کیا،بلکہ کیس کاتفصیلی فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 26 مارچ 2017 15:28

پاناماکیس:عوام کاانتظارختم ہونے کےقریب،آئندہ ہفتےفیصلہ سنائےجانے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26مارچ2017ء) : پاناماکیس کافیصلہ آئندہ ہفتے سنائے جانے کاامکان ہے،کیس کے پانچوں ججزآئندہ ہفتے اسلام آبادپہنچ جائیں گے،سپریم کورٹ نے 23فروری کوکیس کاتفصیلی فیصلہ محفوظ کرلیاتھا،جبکہ کیس کی حساس نوعیت کے پیش نظرمختصرفیصلہ جاری نہیں کیاتھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے امکان ظاہر کیاہے کہ پچھلے ایک ماہ سے پاناما کیس کی مدعی اور ملزم پارٹی ،سیاسی جماعتوں اور عوام کوپاناما کیس کے فیصلے کاانتظارتھا۔

تاہم اب امکان ہے کہ آئندہ ہفتے پاناماکیس کافیصلہ سنادیاجائیگا۔جس کے پیش نظرپاناما کیس کی سربراہی کرنیوالے جسٹس آصف سعید کھوسہ سمیت پانچوں ججزآئندہ ہفتے اسلام آبادپہنچ جائیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ پاناماکیس میں تاخیرکی وجہ یہ تھی کہ تمام ججزنے کیس کی سماعتوں کے دوران اپنے اپنے نوٹس لے رکھے تھے۔

(جاری ہے)

جن کوتمام معززججزنے ایک دستاویزکی شکل دی ہے۔

اسی طرح تمام ججزکے سپریم کورٹ کی رجسٹریوں میں بھی کیس تھے۔تاہم آئندہ ہفتے پاناما کیس کے تمام ججز ملاقات کریں گے۔جس میں تفصیلی فیصلہ کرنے پرغور بھی کیابھی جائیگا۔پچھلے ہفتے تین ججزجن میں جسٹس کھوسہ، جسٹس عظمت سعید شیخ ، جسٹس اعجازالااحسن نے لاہور رجسٹری میں کیسزکی سماعت کی،جبکہ جسٹس گلزار نے کراچی اور جسٹس اعجاز افضل خان نے اسلام آبادرجسٹری میں کیس کی سماعت کی۔تاہم آئندہ ہفتے پاناما کیس کے تمام ججزاسلام آبادپہنچ کرملاقات کرینگے۔جس کے بعد پاناما کیس کاتفصیلی فیصلہ سنائے جانے کاامکان ہے۔

متعلقہ عنوان :