رانا مشہود کی زیر صدارت کھلی کچہری کا انعقاد، ڈی سی لاہور سمیر احمد سید سمیت مختلف محکموں کے افسران کی شرکت
اتوار 26 مارچ 2017 16:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں کی جانب سے بلاجواز تاخیر کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کی بہتری کیلئے انقلابی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔انہوں نے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے متاثرین کو یقین دہانی کروائی کہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق ان کو ان کا جائز حق ملے گا۔انہوںنے کہا کہ اورنج لائن ٹرین منصوبہ کی وجہ سے اہل علاقہ کو وقتی دشواری کا سامنا ہے منصوبے کی تکمیل سے انہیںایک باوقار ، سستی اور معیاری ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت لوڈ شیڈنگ کے جن پر قابو پا چکی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے لاہور کے ماتھے کا جھومر ہے ۔بعد ازاں صوبائی وزیر نے ڈپٹی کمشنر لاہور کے ہمراہ گلشن راوی اتوار بازار کا دورہ کیا اور سیکورٹی انتظامات سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا اورپھلوں ، سبزیوں سمیت مختلف اشیائے خورونوش کے معیار اور قیمتوں سے متعلق سوالات کئے۔رانا مشہود احمد خاں نے گلشن راوی اتوار بازار کے سیکورٹی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کومزیدبہتر کرنے اور روز مرہ کی معیاری اشیائے خورونوش کی مناسب داموں فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کیں۔دریں اثناء صوبائی وزیر نے ڈی سی لاہور کے ہمراہ گورنمنٹ رانا عبدالرحیم میموریل ہسپتال کا بھی دورہ کیا ۔ رانا مشہود نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی اور سیکورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا ۔انہوں نے مریضوں کی عیادت کی اورہسپتال انتظامیہ کو مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف سے چیف آف نیول سٹاف ایڈ مرل نوید اشرف کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ملک کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹرچینج کا افتتاح کردیا
-
مریم نواز کی پوری توجہ عوامی مسائل حل کرنے پر مرکوز ہے، پنجاب میں روٹی 12روپے کی کردی ، عظمی بخاری
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ملتان روڈ انٹرچینج کا افتتاح کردیا
-
کراچی: چوری کا سامان خریدنے والوں کی گرفتاری پر مشتعل کباڑیوں کا تھانے پر حملہ
-
وزیراعظم ملک کے لیے بیرونی سرمایہ کاری لانے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں ،رانا مشہود احمدخان
-
اوگرا نےمئی 2024 کیلئےآرایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
-
اوکاڑہ ، سوتیلے باپ نے اڑھائی سالہ بچے کو بے دردی سے قتل کر دیا
-
نوازشریف کا یوم تکبیرپربڑے اجتماع سے خطاب کا فیصلہ
-
کابینہ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنمائوں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دیدی‘ عظمیٰ بخاری
-
سی پیک میں زراعت کے منصوبیخیبر پختونخوا کی ترقی کے لئے بہت فائدہ مند ہیں، علی امین گنڈاپور
-
پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت سندھ میں انٹر اور انٹرا ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کیلئے الیکٹرک بسوں کی فراہمی کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.