پختونوں کو پسماندگی کے اندھیرے میں دھکیلنے ، بنیادی حقوق کی پامالی اوران سے ناانصافی ہر گز قبول نہیں کی جائے گی،آفتاب شیرپائو
اتوار 26 مارچ 2017 18:31
(جاری ہے)
اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو اور پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔
آفتاب شیرپائو نے کہا کہ پنجاب اور سندھ میں پختونوں کو سازش کے ذریعے دیوار سے لگایا جا رہاہے جس سے نہ صرف وفاق بلکہ پختونوں پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پختونوں کے بلاک شناختی کارڈکے مسئلہ کے حل کیلئے قومی وطن پارٹی نے ہر پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی ہے تاہم وفاقی حکومت اس مسئلے کی طرف سنجیدگی سے توجہ نہیں دے رہی ہے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ تعطل کا شکار ہے جبکہ 90فیصد پختونوں کے قومی شناختی کارڈز بلاوجہ بلاک کئے گئے ہیں جس سے ان کو لاتعداد مسائل کا سامنا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ اگر پختونوں کے بلاک شناختی کا مسئلہ بروقت حل نہ کیا گیا تو وہ آنے والے انتخابات میںاپنے حق رائے دہی سے محروم رہ جائیں گے جو کہ سراسر ناانصافی ہے ۔انھوں نے خیبر پختونخوا میںغیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے صوبے میں معاشی سرگرمیاں ماند پڑ چکی ہیں اوریہاں کی معیشت بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔انھوں نے کہا کہ صوبہ کو سی پیک کے ثمرات سے بھی محروم رکھا جا رہا ہے جس میں بجلی کے پیداوار کے اہم پراجیکٹ شامل ہیں انھوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے 2018میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے جودعوے کئے ہیں اس سے خیبر پختونخوا کو محروم رکھا گیا۔انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ تب تک ممکن نہیں جب تک یہاں پر بجلی کے ٹرانسمیشن اور تقسیم کے نظام کو بہتر نہ بنایا جائے۔انھوں نے کہا کہ مرکزی حکومت فاٹا کے انضمام میں غیر سنجیدہ ہے اور اس حوالے ان کے اقدامات مبہم ہیں۔انھوں نے کہا کہ فاٹا کا خیبر پختونخوا میں انضمام سے نہ صرف پختونوں میں اتحاد قائم ہو گا بلکہ وہ قومی دھارے میں اپنا موثر کردار ادا کرسیکیں گے۔آفتاب شیرپائو نے کہا کہ پاک افغان بارڈر کھلنے سے دوطرفہ تعلقات اور تجارت کو فروغ ملے گا ۔انھوںنے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری لانے اور بد گمانیاں ختم کرنے کیلئے مرحلہ وار اقدامات کے ذریعے اس سلسلے کو آگے بڑھاناچاہیے۔آفتاب شیرپائو نے کہا کہ قومی وطن پارٹی علاقے کی موثر قوت بن چکی ہے اورعاشق علی کی شمولیت سے پارٹی مزید فعال ہوگی ۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.