پاکستان میں مرگی کے مرض کے بارے میں آگاہی کی بے حد ضرورت ہی: ڈاکٹرفوزیہ صدیقی
’’ایپی لیپسی فائونڈیشن آف پاکستان‘‘ کی صدر ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی ’’ پرپل ڈے ‘‘ کے موقع پر آگاہی پروگرام میں شرکت و خطاب
اتوار 26 مارچ 2017 19:00
(جاری ہے)
لوگ آج کی اس ترقی یافتہ دنیا میں بھی اکثر اس مرض کو سمجھ نہیں پاتے ہیں۔ پاکستان میں اس مرض کی آگاہی کی بے حد ضرورت ہے کیونکہ ملک میں اس وقت 20 لاکھ سے زیادہ لوگ مرگی کے مرض میں مبتلا ہیںمگر اس کو دیہی علاقوں میں آج بھی ایک قابل علاج مرض نہیں سمجھا جاتا بلکہ جادو، آسیب یا اوپری سایہ تصور کیا جاتا ہے۔
اس مرض کی علامت مبہم بھی ہوسکتی ہیں اور واضح بھی۔ عام فہم میں مرگی کے دوروں میں تشنج جیسے جھٹکے ہوتے ہیں جو ایک سے دو منٹ دورانئے تک ہوتے ہیں اور مریض یا مریضہ بے ہوش ہوجاتے ہیں مگر یہ اس مرض کی شدید کیفیت ہے۔ مرگی کے دوروں کو بے حد اقسام ہیں۔ ان میں تھوڑی دیر کے لئے گم سم ہوجانا، منہ کو بلاوجہ چلانا اور بہک جانا بھی مرگی ہوسکتی ہے۔ مرگی ایک قابل علاج بیماری ہے جو ادویات کے استعمال سے بہتر ہوجاتی ہے اور اس کے علاوہ مرگی کے جو دورے ادویات سے کنٹرول نہیں ہوتے ان کی سرجری بھی کی جاسکتی ہے۔ پرپل ڈے کے موقع پر ڈاکٹر فوزیہ نے گورنمنٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ سے اپیل کی کہ مرگی کی ادویات پر سبسڈی دی جائے کیونکہ یہ مریض ملک کے قیمتی اثاثے بن سکتے ہیں اگر اس مرض کی صحیح تشخیص اور مناسب دوائی لی جائے جو اکثر دو، تین سال تک لینی پڑ سکتی ہیں۔ عبدالستار ایدھی مرحوم ہمارے سامنے مثال ہیں جنہوں نے ثابت کردیا کہ یہ مرض کسی کام میں رکاوٹ نہیں۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.