گڈ گورننس کیلئے ہمیں اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہو گا، جسٹس امیر ہانی مسلم
بے نظیربھٹو کی شہادت کے بعد کوشش کی کہ سندھ کا ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہوجائے، 31 مارچ کو ریٹائرڈ ہو رہا ہوں لیکن یہ کام مکمل نہیں ہو سکا جبکہ پنجاب میں ریونیو ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے،سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن حیدرآباد کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ الوداعی عشائیے سے خطاب
اتوار 26 مارچ 2017 19:40
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بعض فیصلوں سے حکومت سندھ کو پریشانی ہوئی لیکن ہمارے فیصلے گڈ گورننس کے لیے تھے، صوبائی حکومت کو اس بات پر سراہتا ہوں کہ پانی کے معاملے پر اس نے سپریم کورٹ کی بات مانی اور ٹاسک فورس تشکیل دی۔
جسٹس امیر ہانی نے کہا کہ نچلی سطح پر خرابیاں ہونے کی وجہ سے چھوٹے چھوٹے معاملات بھی اعلی عدلیہ تک پہنچتے ہیں، ہمارے یہاں اداروں کو مضبوط نہیں کیا گیا، اگر ادارے مضبوط ہوں اور کلکٹر و ڈپٹی کلکٹر اپنی سطح پر ہی مسائل حل کریں تو چھوٹے چھوٹے معاملات اعلی عدلیہ تک نہ جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاملات حل نہ ہونے میں کچھ مسائل اور کچھ ذاتی مفادات رکاوٹ بنتے ہیں، گورننس کو بہتر کرنے کے لیے ہمیں اپنے گھر کو ٹھیک کرنا ہوگا۔اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے کہا کہ حیدرآباد سے بڑی یادیں وابستہ ہیں، اس شہر کی گلیاں میرے لیے ساجن کی گلیاں ہیں، جس طرح شہر حیدرآباد کی شامیں میٹھی اور پیاری ہیں اس طرح حیدرآباد بار بھی میٹھی اور پیاری ہے۔ عشائیے میں سپریم کورٹ کے ججز صاحبان جسٹس فیصل عرب، جسٹس سجاد علی شاہ کے علاوہ سندھ ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں کے دیگر ججز صاحبان بھی شریک ہوئے۔مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے آزاد کشمیرکے وزیراعظم انوارالحق کی ملاقات
-
طلبہ کیلئے خصوصی طور پر ڈرائیونگ لائسنس اجرا کرنے کا اعلان
-
ملک بھر میں پاسپورٹ چھپائی کا عمل ایک بار پھر متاثر، درخواست گزار پریشان
-
سردار ایاز صادق کا ممبر قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد سابق ممبر قومی اسمبلی افضل تارڑ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 4 گواہان کے بیانات قلمبند
-
وزیراعظم سے سعودی وزیر تجارت ماجد القصبی کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.