لاہور : اداکارہ نور کا چوتھے شوہر سے بھی علیحدگی کا فیصلہ

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 27 مارچ 2017 09:32

لاہور : اداکارہ نور کا چوتھے شوہر سے بھی علیحدگی کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27مارچ۔2017ء) اداکارہ نور نے چوتھے شوہر سے بھی علیحدہ ہونے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ نور ولی نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے اور خلع کی درخواست جمع کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نور نے ڈیڑھ سال قبل حامد ولی سے چوتھی شادی کی تھی۔ ولی حامد معروف گلوکار حامد علی خان کے بیٹے ہیں۔نور نے پہلی شادی 2008 میں دبئی کے ہندو تاجر وکرم سے کی تھی، دوسری شادی 2010 میں ڈائریکٹر فاروق مینگل سے کی تھی۔ تیسری شادی 2012 میں عون چودھری سے کی۔

متعلقہ عنوان :