صوبائی اتحاد ٹرانس ایکشن نے خواجہ سراء کے حوالے سے سینٹ میں پیش کردہ بل کو مسترد کر دیا
پیر 27 مارچ 2017 23:51
(جاری ہے)
خیبر پختونخواہ کے خواجہ سراوں کی صوبائی صدر فرزانہ جان نے سینیٹ کی کمیٹی میں مجوزہ بل کے مسودہ پر کڑی تنقید کی اور کہا کہ ایسا قانون قابل قبول نہیں جو آئین پاکستان میں دی گئی شحصی آزادی کی ضما نتو ں اور سپریم کورٹ کے فیصلوں سے متصادم ہو۔
فرزانہ جان نے کہا کہ خواجہ سرائوں کی شناخت کے حوالے سے کوئی ایسی کمٹیی قبول نہیں جو ذہنی اور جسمانی معائینے کی بات کرتے ہو ، بصورت دیگر شناختی کارڈ دیتے وقت ہی معائنہ مردوں اور عورتوں کے لیے بھی لازمی قرار دیا جائے۔بلیووینز کے کوارڈینٹر قمرنسیم نے مجوزہ بل کے حوالے سے تنقیدی جائزہ سینٹ کی فنکشل کمیٹی کے سپرد کیا اور کہا کہ جلد بازی کی بجائے مجوزہ مسودہ کو بہتر کیا جائے اور اس حوالے ملک بھر میں خواجہ سراوں اور دیگر متعلقہ اداروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ مشاورت کا عمل شروع کیا جائے ۔قمرنسیم نے مزید کہا کہ خواجہ سراء مرد ،عورتوں اور مخنث افراد کے معملات ایک دوسرے سے جداہیں ان کے مشاورت کے بغیر قانون سازی سے مزیدمسائل پیدا ہو ں گے۔ملک کی معروف خواجہ سراء ایکٹوسٹ انایہ زاراخیل نے کہا کہ مجوزہ قانون میں ترمیم ازحدضروری ہیں صحت ،انصاف تعلیم اور روز گار پاکستانی خواجہ سراوں کے لیے آج بھی ایک خواب کی حییثت رکھتی ہیں ۔پختونخواہ سول سوسائٹی نیٹ ورک کے کوارڈنیٹر تمیور کمال نے کہا کہ خواجہ سراوں سے متعلق کسی بھی قانون سازی کی بنیادیوگاکاٹرااصولوں کے مطابق ہونی چاہیے تاکہ ان کے حقوق کو یقینی بنایا جاسکے۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.