سعودی عرب میں تیل وگیس پیداکرنے والی کمپنیوں پر نئی ٹیکس شرح نافذ
فیصلے سے سعودی عرب میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے قواعد وضوابط پر اثرات مرتب ہوں گے،شاہی فرمان
منگل 28 مارچ 2017 13:36
(جاری ہے)
جن پروڈیوسروں کے سعودی عرب میں کل سرمائے کی مالیت 225 ارب ریال (60 ارب ڈالرز) تک ہوگی،ان پر 85 فی صد ٹیکس عاید کیا جائے گا۔
الراجحی کیپٹل کے شعبہ تحقیق کے سربراہ مازن السدیری نے بتایا کہ یہ فیصلہ سعودی عرب میں پہلی مرتبہ ٹیکس نظام متعارف کرانے کے لیے کیا گیا ہے اور سب سے پہلے تیل اور گیس کے اہم شعبے سے اس کا آغاز کیا جارہا ہے۔السدیری کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے سعودی عرب میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے قواعد وضوابط پر اثرات مرتب ہوں گے۔خاص طور پر سعودی عرب اپنی سرکاری تیل کمپنی آرامکو کے حصص فروخت کرنے جا رہا ہے اور اس فیصلے سے اس عمل پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔سعودی وزیر خزانہ محمد الجدعان نے ایک بیان میں کہا کہ آرامکو کی جانب سے حکومت کو ادا کیے جانے والے ٹیکسوں میں کمی سے قومی خزانے پر کچھ فرق نہیں پڑے گا کیونکہ یہ فیصلہ مملکت کے تزویراتی مفاد میں ہے۔شاہی فرمان کے مطابق سعودی آرامکو اب 50 فی صد کی شرح سے ٹیکس ادا کرے گی۔اس سے پہلے کمپنی 85 فی صد کے حساب سے ٹیکس ادا کیا کرتی تھی۔آرامکو کے چیف ایگزیکٹو امین نصر کا کہنا تھا کہ آمدن ٹیکس کو 85 فی صد سے 50 فی صد تک لانے سے کمپنی کے حسابات و محصولات بین الاقوامی معیار کے مطابق ہوجائیں گے۔ٹیکس کٹوتی کا یہ فیصلہ بظاہر آرامکو کے آیندہ سال حصص کی عوامی فروخت کے عمل کو سہولت بہم پہنچانے کے لیے کیا گیا ہے۔ سعودی حکام کے مطابق آرامکو اس وقت حکومت کو 20 فی صد رائیلٹی اور 85 فی صد ٹیکس ادا کررہی ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
آئندہ توہین عدالت پر جیل بھیجیں گے‘ ڈونلڈ ٹرمپ پر ہزاروں ڈالر کا جرمانہ
-
کینیڈا میں خالصتان تحریک شدت اختیارکرگئی
-
منی پور میں خواتین نے 11 مسلح افراد کو فورسز کی حراست سے چھڑالیا
-
اقوام متحدہ کا امریکی جامعات کے طلبہ مظاہرین کے خلاف پولیس ایکشن پر اظہار تشویش
-
بھارت،ویو کے باعث کلاس روم کو سوئمنگ پول میں تبدیل کردیا گیا
-
متحدہ عرب امارات میں بارشوں کے ایک اور سلسلے کے آغاز کی پیشن گوئی
-
واٹس ایپ نے بھارت میں اپنے آپریشن بند کرنے کے دھمکی دے دی
-
امریکہ کی جانب سے نام نہاد ’’حد سے زیادہ پیداوار ‘‘ایک جھوٹا بیانیہ ہے ، چین
-
حرمین انتظامیہ کی زائرین کو ماسک پہننے کی ہدایت
-
اہلیہ پر کرپشن کے الزامات، ہسپانوی وزیراعظم کا استعفی نہ دینے کا فیصلہ
-
امریکا کے بعد فرانس کی یونیورسٹیوں میں بھی غزہ کے حق میں احتجاج
-
بھارت ، مقابلے کے امتحان کے تیاری کرنے والے طلبہ خود کشیاں کرنے لگے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.