مارکیٹ میں ٹما ٹر 75 روپے فی کلو گرام فروخت کیے جا رہے ہیں ، زائد قیمت وصول کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں‘ بلال یاسین
ٹماٹر کی عارضی کمی کو پورا کرنے کے لیے سندھ سے مزید ٹرک منگوائے گئے ہیں، برائلر کی قیمت میں اضافہ قابل قبول نہیں‘وزیر خوراک کی پولٹری ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے میٹنگ ، اجلاس میں برائلر کی قیمت کنٹرول کرنے پر زور کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کا ہنگامی اجلاس طلب ، ٹماٹر اور برائلر کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری
منگل 28 مارچ 2017 22:18
(جاری ہے)
اجلاس میں وزیر خوراک بلال یاسین نے کہا کہ برائلر کی قیمت میں اچانک اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔
پولٹری ایسوسی ایشن کو مارکیٹ میں طلب و رسد اور پیداوار کو مد نظر رکھتے ہوئے برائلر کی قیمت میں کمی کو یقینی بنانا ہوگا ۔ تاکہ لوگوں کو ریلیف مہیا کیا جاسکے ۔ اُنہوں نے پولٹری ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو مارکیٹ میں مرغی کی زائد قیمت پر فروخت سے آگاہ کیا۔ پولٹری ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے صوبائی وزیر کو پولٹری کی پیداوار میں درپیش مسائل ، شادیوں کے سیزن اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا۔ ایسو سی ایشن کے عہدیداران نے برائلر کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے جلد لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے وقت مانگا۔ اُنہوں نے صوبائی وزیر کو مارکیٹ میں برائلر کی سپلائی کے نظام کو بہتر بنانے اور مرغی کے وزن کو کنٹرول کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔ اجلاس میں سیکرٹری لائف سٹاک نسیم صادق ، سیکرٹری انڈسٹریز مجتبیٰ پراچہ ، ڈی جی انڈسٹریز خالد عظیم ، ڈاکٹر عبدالکریم ممبران پولٹری ایسوسی ایشن، رائے منصب علی اور آغا خورشید نے شرکت کی۔ قبل ازیں ٹماٹر اور برائلر کی قیمتوں میں کنٹرول کے حوالے سے گذشتہ رات وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے پرائس کنٹرول کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں برائلر ، ٹما ٹر اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے متعلقہ محکموں اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی گئیں۔ اجلاس میں ٹماٹر کی قیمت کو 75 روپے فی کلو فروخت کرنے اور مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ کو کنٹرول کرنے پر زور دیا گیا ۔ اجلاس میں سندھ سے ٹماٹر کے مزید ٹرک منگوانے اورمارکیٹ سپلائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
-
آصف زرداری پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے مستعفی
-
پاکستانی قونصلیٹ دوبئی کی جانب سے پاکستانی رضاکاروں کوتعریفی اسناد پیش کی گئیں
-
غیر ملکی کمپنیوں کا پی آئی اے کی خریداری میں عدم دلچسپی کا اظہار
-
امریکی خاتون کا قبول اسلام، چترال کے معروف پولو کھلاڑی سے شادی کرلی
-
آئی ایم ایف کیساتھ 6 تا 8 ارب ڈالر کے نئے پروگرام پر مذاکرات رواں ماہ ہونگے
-
الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم کی مخصوص نشست کے کیس پر فیصلہ محفوظ کرلیا
-
فضل الرحمان کیساتھ رابطے میں ہیں، فیصلہ سوچ سمجھ کر کرینگے، اسد قیصر
-
شزہ فاطمہ خواجہ سے رانا مشہود احمد خان کی ملاقات ، نوجوانوں کو پیشہ وارانہ اور ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے حوالہ سے تفصیلی تبادلہ خیال
-
صدرمملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.