لو گو ں کو انصاف کی فرا ہمی ہم سب کی اولین ترجیح ہے اس مقصد کیلئے با ر اور بنچ کے مابین مکمل کوآرڈی نیشن ہو نا ضرو ر ی ہے

سینئر جج لا ہور ہا ئیکو رٹ ملتا ن بنچ مسٹر جسٹس محمد قاسم خا ن کی ہائیکورٹ بار کے وفد سے ملاقات میںگفتگو

بدھ 29 مارچ 2017 21:12

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 مارچ2017ء) سینئر جج لا ہور ہا ئیکو رٹ ملتا ن بنچ مسٹر جسٹس محمد قاسم خا ن ،مسٹر جسٹس شمس محمود مر زا ،مسٹر جسٹس سید شہبا ز علی رضو ی ،مسٹر جسٹس شاہد کر یم ،مسٹر جسٹس عبدالستا ر ،مسٹر جسٹس حبیب اللہ عامر ،مسٹر جسٹس اسجد جاوید گھور ل ،مسٹر جسٹس طا رق سلیم شیخ ،مسٹر جسٹس احمد رضا گیلا نی ،مسٹر جسٹس مز مل اختر شبیر اور مسٹر جسٹس مد ثر خالد عبا سی سے گزشتہ روزہا ئیکو رٹ با ر ایسو سی ایشن ملتا ن کے صدر محمد شیر زما ن قر یشی کی سر برا ہی میں وکلا ء کے ایک وفد نے ملا قا ت کی۔

اس موقع پرجسٹس صا حبا ن اور وکلا ء ممبرا ن نے با ر اور بنچ کے تعلقا ت سمیت عدالتی امور با ر ے تجا ویز بھی پیش کیں ، جنہیں مشتر کہ کاوشو ں سے عملی جا مہ پہنانے پر اتفا ق کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر جج لا ہو ر ہا ئیکو رٹ ملتان بنچ مسٹر جسٹس محمد قاسم خا ن نے کہا کہ لو گو ں کو انصاف کی فرا ہمی ہم سب کی اولین ترجیح ہے اس مقصد کیلئے با ر اور بنچ کے مابین مکمل کوآرڈی نیشن ہو نا ضرو ر ی ہے کیونکہ دونو ں کی کوشش ہے کہ عوا م کو جلد اور فو ر ی انصاف ملے۔

اس موقع پر با ر ایسوسی ایشن کی طر ف سے سا ئلین کو انصاف کی فراہمی اور وکلا ء کی مشکلات کے حل کیلئے تجاویز بھی پیش کی گئیں جن پر عمل درآمد کو یقینی بنا نے کا فیصلہ کیا گیا۔اس موقع پر ہا ئیکو رٹ با ر ایسو سی ایشن ملتان کی ایگزیکٹیو با ڈ ی کے ممبرا ن بھی موجود تھے