پانی کے رساؤ اور اس کے ضیاع کو روکنے کے لیے جمڑاؤ کینال ویسٹ برانچ کی لائننگ کا کام جاری ہے اور اس سلسلے میں 5 اپریل تک پانی کی فراہمی کا سلسلہ روکا گیا ہے ، سندھ کے وزیر پارلیمانی امور نثار احمد کھوڑو
بدھ 29 مارچ 2017 20:31
(جاری ہے)
ایم کیو ایم کے رکن جمال احمد کے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا کہ فاضل رکن نے شادمان ٹاؤن کے ایک فلاحی پلاٹ پر جھگیوں اور تجاوزات کی جو نشاندہی کی ہے ، یہ معاملہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے ۔ عدالت کی جانب سے یہ معاملہ نمٹائے جانے کے بعد تجاوزات کے خلاف ایکشن لیا جائے گا اور انہیں ختم کر دیا جائے گا ۔
پیپلز پارٹی کی غزالہ سیال کے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے وضاحت کی کہ رانی پور ہنگورجا اور صوبو ڈیرو اور دوسرے سرکاری اسپتالوں میں عارضہ قلب کی عام دوائیں وافر مقدار میں موجود ہیں ۔ تاہم ایڈوانس دوائیں وہاں نہیں رکھی جاتیں کیونکہ یہ دوائیں بڑے اسپتالوں میں موجود ہوتی ہیں ، جو ان علاقوں سے زیادہ فاصلے پر نہیں ہیں ۔ ایم کیو ایم کے محمد سلیم راجپوت کے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میرہزار خان بجارانی نے بتایا کہ فاضل رکن کے حلقہ انتخاب میں زیر تعمیر سڑک کی تعمیر کا منصوبہ رواں مالی سال کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ زیر زمین ڈرینیج لائن کی مرمت منصوبے کی جلد تکمیل کی راہ میں حائل ہے ۔ ایم کیو ایم کے معین پیرزادہ کے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر بلدیات جام خان شورو نے یقین دلایا کہ اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 32 اور 34 میں لوگوں کی سہولت کے لیے 24 انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن بچھائی جائے گی ۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.