جرمن کار ساز کمپنی اوڈی کی پاکستان آمد کھٹائی میں پڑ گئی

muhammad ali محمد علی بدھ 29 مارچ 2017 21:05

جرمن کار ساز کمپنی اوڈی کی پاکستان آمد کھٹائی میں پڑ گئی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مارچ2017ء) جرمن کار ساز کمپنی اوڈی کی پاکستان آمد کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ برس حکومت کی جانب سے نئی آٹو پالیسی جاری کرنے کے بعد کئی غیر ملکی کار ساز کمپنیوں نے پاکستان میں کاروبار کے آغاز میں دلچسپی کا اظہار کیا تھا۔

(جاری ہے)

ان کمپنیوں میں دنیا کے مشہور جرمن کار ساز کمپنی اوڈی بھی شامل تھی۔ تاہم اب اوڈی کی پاکستان آمد کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔ اوڈی کے حکام کی جانب سے حکومت سے کچھ خصوصی مراعات مانگی گئی تھیں۔ تاہم حکومت کی جانب سے کمپنی کو رعایات دینے سے انکار کرنے کے بعد اوڈی کے پاکستان میں کاروبار کے آغاز کا معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :