پانی کے ضیاع کو روکنے کیلئے جمڑاؤ کینال ویسٹ برانچ کی لائننگ کا کام جاری ہے، نثار احمد کھوڑو
بدھ 29 مارچ 2017 22:17
(جاری ہے)
ایم کیو ایم کے رکن جمال احمد کے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر بلدیات جام خان شورو نے کہا کہ فاضل رکن نے شادمان ٹاؤن کے ایک فلاحی پلاٹ پر جھگیوں اور تجاوزات کی جو نشاندہی کی ہے ، یہ معاملہ ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے، عدالت کی جانب سے یہ معاملہ نمٹائے جانے کے بعد تجاوزات کے خلاف ایکشن لیا جائے گا اور انہیں ختم کر دیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کی غزالہ سیال کے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر صحت ڈاکٹر سکندر میندھرو نے وضاحت کی کہ رانی پور ہنگورجا اور صوبو ڈیرو اور دوسرے سرکاری اسپتالوں میں عارضہ قلب کی عام دوائیں وافر مقدار میں موجود ہیں، تاہم ایڈوانس دوائیں وہاں نہیں رکھی جاتیں کیونکہ یہ دوائیں بڑے اسپتالوں میں موجود ہوتی ہیں، جو ان علاقوں سے زیادہ فاصلے پر نہیں ہیں۔ ایم کیو ایم کے محمد سلیم راجپوت کے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میرہزار خان بجارانی نے بتایا کہ فاضل رکن کے حلقہ انتخاب میں زیر تعمیر سڑک کی تعمیر کا منصوبہ رواں مالی سال کے اختتام تک مکمل کر لیا جائے گا اور متعلقہ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ زیر زمین ڈرینیج لائن کی مرمت منصوبے کی جلد تکمیل کی راہ میں حائل ہے ۔ ایم کیو ایم کے معین پیرزادہ کے ایک توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں وزیر بلدیات جام خان شورو نے یقین دلایا کہ اورنگی ٹاؤن کے سیکٹر 32 اور 34 میں لوگوں کی سہولت کے لیے 24 انچ قطر کی فراہمی آب کی لائن بچھائی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.