حکومت 31 مارچ کو 610 میگاواٹ کے پن بجلی کے دو مشترکہ منصوبوں پرسائنو ہائیڈرو کمپنی کے ساتھ ایم او یو پر دستخط کرے گی،وزیر اعلی خیبر پختونخوا
بدھ 29 مارچ 2017 22:46
(جاری ہے)
ترقیاتی عمل میں تاخیر کے محرکات ہو تے ہیں جن میں وقت کا بے جا ضیاع ،لاگت کی زیادتی ، غیر ضروری litigation ، شفافیت کا نہ ہونا ، کرپشن کا عنصر اور وسائل کا ضیاع وغیرہ شامل ہیں یوں عوام کوترقیاتی منصوبوں کا بروقت فائدہ نہیں پہنچ پاتا اسلئے ضروری نوعیت کے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیاری کام کیلئے پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کی بہترین سوچ سامنے آئی ہے لیکن اس میں بھی بعض پیچیدگیوں کی وجہ سے ہم وہ اہداف حاصل نہیں کر پاتے جو ہماری پالیسی کا محور ہوتے ہیں۔
پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ میں لمبے چوڑے طریقہ کارسے منصوبوں کی تعمیر میں تاخیر ہوتی تھی۔ معیاری کام، معیاری مواد کے استعمال اور دیگر وجوہات کی وجہ سے گورنمنٹ ٹوگورنمنٹ شراکت داری میں ریلیکسیشن دی گئی ہے ۔وزیراعلیٰ نے مختلف محکموں میں منصوبوں پر ایم او یو دستخط کرنے کیلئے سٹینڈرڈائزڈ گائیڈ لائن کی ہدایت کی ۔انہوںنے کہاکہ وہفرنٹیر ورکس آرگنائزیشن کے کام کو تیز رفتاری سے آگے بڑھتا دیکھنا چاہتے ہیں ۔ اُس نے پراجیکٹس پر تیز رفتار کام کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اُس نے ہماری توقعات کو پورا کرنا ہے تاکہ عوامی فلاح اور صوبے کے مفاد کا حصول نظر آئے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج کی معیشت کے محرکات تبدیل ہوچکے ہیں صوبائی حکومت نے اس کے مطابق پالیسی وضع کی ہے گائیڈ لائنز دی ہیںاور ون ونڈ وآپریشن کی سہولت دی ہے ۔آج کے دور میں جو پہلے آئے گا فائدہ اُٹھائے گاکیونکہ معیشت اور بزنس میں وقت کا تعین اوروقت پر فیصلہ سازی بہت اہمیت اختیار کر چکا ہے ۔صوبائی حکومت نے تمام سرمایہ کاروں اور کاروباری حضرات کو کھلا میدان دیا ہے اور سب کو صوبے کے قدرتی وسائل سے استفادہ کرنے کیلئے یکساں مواقع دیئے ہیں۔ بد عنوانی سے پاک ایک شفاف ماحول فراہم کیا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ آج بڑی تعداد میں سرمایہ کار ترجیحی بنیادوں پر خیبرپختونخوا کا رخ کر رہے ہیں۔ پرویز خٹک نے کہاکہ وہ 20 کے قریب چینی سرمایہ کار کمپنیوں سے نتیجہ خیز ملاقاتیں کر چکے ہیں اور ہر کمپنی کا ریٹرن اربوں ڈالر میں ہے ۔یہ کمپنیاں اپنا ایک نام رکھتی ہیں۔اسلئے کہ انہوںنے بزنس اور معیشت کے رموز دریافت کئے ہیں۔ہم نے بھی اپنے صوبے کو تیز ترترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے ۔ شفاف حکمرانی اور کرپشن کا خاتمہ ناممکنات میں سے تھا لیکن ہم نے کردکھایا ہے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.