وزیر اعلی خیبر پختونخواکی صوبہ بھر میں مکمل ہو جانے والے پن بجلی کے چھوٹے منصوبوں کو متعلقہ کمیونٹی کے حوالے کرنے کی ہدایت
بدھ 29 مارچ 2017 22:49
(جاری ہے)
انہوںنے انکشاف کیا کہ بالا کوٹ میں 300 میگاواٹ کے پن بجلی منصوبوںکے معاہدوں پر جلد دستخط کریں گے ۔اس سلسلے میں انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے ۔
وہ وزیراعلیٰ ہائوس پشاور میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ۔صوبائی وزیر محمد عاطف خان ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔وزیراعلیٰ نے پن بجلی کے منصوبوں کیلئے دستیاب راء سائٹس کو کمپنیوں کو دکھانے اور انہیں ویب سائٹس پر ڈالنے کی ہدایت کی تاکہ ان منصوبوں پر سرمایہ کاری کیلئے سرمایہ کاروں کو آمادہ کیا جا سکے ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ 840 میگاواٹ کے پن بجلی کے منصوبے مختلف مراحل میں ہے ۔وزیراعلیٰ نے پن بجلی کے شعبے میں سمال اور میڈیم دونوں طرح کے منصوبے پلان کرنے کی ہدایت کی ۔انہوںنے کہاکہ صوبے کے پانی کا قطرہ قطرہ پن بجلی اور زرعی مقاصد کیلئے استعمال میں لانا ہے ۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر مساجد کی سولر ائزیشن کے منصوبوں پر پیشرفت طلب کی اور ہدایت کی کہ ان منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے ۔وزیراعلیٰ نے چین میں مجوزہ روڈ شو کیلئے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ اس مقصد کیلئے ہر سطح پر رابطہ ہونا چاہیئے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومتکے دور میں 4000 میگاواٹ کے پن بجلی کے منصوبے عمل درآمد کے مرحلے میں داخل ہو جائیں گے ۔ان منصوبوں کی تکمیل سے صوبے کے پن بجلی کے کلیمز اور وسائل بڑھ جائیں گے ۔صوبائی حکومت نے صوبے کی مجموعی ترقی کا تعین کر دیا ہے ۔ اس صوبے کا مستقبل بڑا تابناک ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے کے پاس وسائل بہت تھے مگر پہلے کسی نے ان وسائل سے استفادہ کرنے کا سوچا نہیں تھا ۔ہم نے ان وسائل کو بنیاد بنا کر ایک خود کفیل اور مضبوط خیبرپختونخوا کا راستہ بنا دیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ اہلیت ہو تو کمزوریوں پر قابو پاکے انہیں طاقت بنا لیا جا تا ہے ۔ ہم نے صوبے کی قدرتی وسائل میں برتری اور سرمایہ کار ی کی پوٹینشل کو دُنیا کے سامنے رکھ دیا اور دکھا دیا ہے کہ یہ صوبہ قدرتی وسائل سے کتنا مالا مال ہے ۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ اب صوبے کی معیشت کی بڑھوتری کے محرکات سامنے آچکے ہیں۔ سرمایہ کار سرمایہ لگا رہے ہیں کیونکہ اُنہیں اس صوبے میں اپنا مفاد نظر آرہا ہے ۔ہم نے ایک ایسا کاروبار دوست ماحول بنا یا ہے جو صوبے کی ترقی کا عکاس ہے ۔ہم نے صوبے کو معاشی ترقی کی راہ پر ڈال دیا ہے اور یہ ثابت کیا ہے کہ اگر عزم اور اخلاص ہو تو رکاوٹیں دور ہو جاتی ہیں اور ترقی کی راہیں خود بخود کھل جاتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.