صوبائی حکومت نے جنگلات کی فروغ کیلئے پچیس ٹن بیچ ہیلی کاپٹر کے ذریعے مختلف علاقوں میں پھینکنا شروع کردیا

جمعرات 30 مارچ 2017 16:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 مارچ2017ء)صوبائی حکومت نے جنگلات کی فروغ کے لئے پچیس ٹن بیچ ہیلی کاپٹر کے ذریعے مختلف علاقوں میں پھینکنا شروع کردیاہے شدید دشوار گزار علاقوں میں رسائی نہ ہونے کے باعث صوبائی حکومت نے ایم آئی سیون ہیلی کاپٹر کے ذریعے بیچ پھیکنا شروع کردیا ہے جس میں پلوسہ ، دیار سمیت مختلف اقسام کے بیچ شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

صوبے کے بیس لاکھ ایکڑ زمین بنجر پڑی ہے جس پر صوبائی حکومت نے ساڑھے چار ارب روپے کی لاگت سے اب تک 80کروڑ پودے لگائے ہیں ۔ جس سے جنگلات میں بیس فیصد کا اضافہ ہوگا ۔ جبکہ خیبرپختونخوا حکومت نے سیم و تھور اور بنجر والی زمین پرہریالی لانے اور جنگلات میں اضافہ کے لئے بارڈر لگانے کی منظوری دی ہے جس پرکام شروع کردیاگیا ہے تاہم بلیو ڈبلیو ایف کی رپورٹ کے مطابق خشک سالی کے باعث ان پودوں میں سے دس فیصد ضائع ہو چکے ہیں