قومی ترقی کے لئے قومی زبان میں سائنس و ٹیکنالوجی کی تعلیم و تدریس کو فروغ دینا ضروری ہے، زرعی کونسل مستند اور مفید زرعی معلومات کو کسانوں تک پہنچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے، قومی زبان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ اور تدریسی کتب کی تیاری کے لئے ہر ممکن وسائل مہیا کئے جائیں گے
پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کے زیر اہتمام اردو میں زرعی و سائنسی علوم کا فروغ کے موضوع پر مشاورتی ورکشاپ سے ،افتخار عارف، ڈاکٹر اشرف اور ڈاکٹر یوسف ظفر کا خطاب
جمعرات 30 مارچ 2017 17:01
(جاری ہے)
انہوں نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کی نفاذ اردو کے لیے کی گئی کوششوں کو سراہا اور اپنے پورے تعاون کا یقین دلایا۔اس موقع پر چیئرمین پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل ڈاکٹر یوسف ظفر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اردو زبان کا قیام پاکستان میں کلیدی کردار تھا۔
زرعی کونسل مستند اور مفید زرعی معلومات کو کسانوں تک پہنچانے کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔ انہوں نے زرعی سائنسدانوں پر زور دیا کہ وہ اپنی تحقیقی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے قومی زبان مین مہارت حاصل کریں ۔ انہوں نے کونسل کی طرف سے اردو زبان میں زرعی تحقیقی کے معیاری مجلہ کی اشاعت کا بھی اعلان کیا۔ ورکشاپ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد اشرف چیئرمین پاکستان سائنس فاونڈیشن نے سائنس و ٹیکنالوجی کی جدید ترین تحقیق کی منتقلی کے لیے جامع منصوبہ بندی پر زور دیا۔انہوں نے قومی زبان میں سائنس و ٹیکنالوجی کے فروغ اور تدریسی کتب کی تیاری و اشاعت کے لئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ مشاورتی ورکشاپ میں شریک ماہرین نے ترجمہ کے بنیادی اصول و اسالیب، معیاری تحقیقی جرائد کی اردو میں اشاعت، سائنسی تراجم کے فروغ اور جامعات کی سطح تک نسابی و تدریسی کتب کی تیاری و فراہمی سے متعلق سفارشات مرتب کیں ۔ ورکشاپ کے منتظم ڈائریکٹر نظامت اردو محمد اسلم الوری نے اس موقع پر نظامت اردو کی کارکردگی پیش کی اور آئندہ منصوبوں کے بارے میں شرکاء کو آگاہ کیا۔ورکشاپ سے ڈاکٹر خالد اقبال یاسر، محمد اسلام نشتر، ڈاکٹر طاہر سلیم، ڈاکٹر عظیم خاں، مظفر حسین سالک، ڈاکٹر انجم منیر، ڈاکٹر طاہرہ یاسمین، ڈاکٹر انجم وحید کابینہ کمیٹی کی ذیلی مجلس برائے معیار بندی ترام کے سربراہ جمشید عالم نے بھی اظہار خیال کیا۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.