پیپلز پارٹی رہنما داکٹر عاصم حسین کو رہا کر دیا گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 31 مارچ 2017 14:05

پیپلز پارٹی رہنما داکٹر عاصم حسین کو رہا کر دیا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔31 مارچ 2017ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کو رہا کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم حسین کو 13 ماہ بعد رہا کر دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹر عاصم حسین کے وکیل اور داماد ان کو لینے جناح اسپتال پہنچ گئے ہیں۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے جناح اسپتال سے باہر آ کر ہاتھ ہلایا۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی حالت گھر جانے کے قابل نہیں ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا انہیں جناح اسپتال سے ضیا الدین اسپتال کلفٹن لے جایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹرز نے ڈاکٹر عاصم کو ڈسک تبدیل کرنے کی تجویز دی ہے۔ لیکن ڈسک کی تبدیلی پاکستان میں ممکن نہیں۔ وکیل کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے پیر کو درخواست دیں گے۔یاد رہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کو اگست 2015ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ڈاکٹر عاصم حسین پر دہشتگردوں کو پناہ دینے ، انہیں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے اورکرپشن کے الزامات تھے۔

متعلقہ عنوان :