سرجری کے بعد سنبل اقبال کو پہچاننا مشکل ہوگیا

بدھ 5 اپریل 2017 13:51

سرجری کے بعد سنبل اقبال کو پہچاننا مشکل ہوگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 اپریل2017ء)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سنبل اقبال نے کرئیر کی شروعات2005 میں پاکستان کے معروف نجی چینل سے کی ،بعد ازاں انہوں نے مختلف ڈراموں میں کام کیا جن میں موڑ اس گلی کا،دلِ آباد،میرے خواب ریزہ ریزہ، ریت اور آنگن ،اور روگ وغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سنبل پاکستان کے تقریباً تمام بڑے پروڈکشن ہاؤسزکے ساتھ کام کرچکی ہیں ،اداکاری کے ساتھ انہوں نے ماڈلنگ کی دنیا میں بھی خوب نام کمایا ہے۔شوبز کی دوسری اداکاراؤں کی طرح سنبل نے بھی اپنی خوبصورتی بڑھانے کیلئے کاسمیٹک سرجری کا سہارا لیا اوراپنی دلکشی میں اضافہ کرلیا۔