راوی روڈ پر جوتوں کے کارخانے میں آتشزدگی سے لاکھوں روپے کا سامان جل کرراکھ ہوگیا
میاں محمد ندیم ہفتہ 8 اپریل 2017 12:26
(جاری ہے)
آگ کی شدت کے پیش نظر ملحقہ عمارتوں کو خالی کرالیا گیا -تفصیلات کے مطابق ٹمبر مارکیٹ کے قریب کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، کارخانے میں جوتے میں استعمال ہونے والا لیدر بھاری مقدار میں موجود تھا،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،کارخانے میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ، فائربریگیڈ نے آگ پر قابو پالیا،کولنگ کا عمل جاری ہے۔
آگ اس قدر شدید تھی کہ اس کے شعلے اردگرد دکانوں اور گھروں تک جا پہنچے جس کے باعث قریبی گھروں اور عمارتوں کو فوری طور پر خالی کروا لیا گیا،پورے علاقے پر دھویں کے سیاہ بادل چھا گئے،ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لیا۔لارڈ مئیر لاہور مبشر جاوید اور ڈپٹی کمشنر سمیر نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا جائزہ لیا،ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی گئی،آگ کے باعث راوی روڈ پر پر ٹریفک بھی جام ہو گیا جس سے دور دور تک گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
-
3 رکنی وزرا کمیٹی گندم خریداری پالیسی کا اعلان ایک دو روز میں کرےگی،محکمہ خوراک پنجاب
-
اغواءکا ڈرامہ کر کے فیملی سے ایک کروڑ کامطالبہ کرنے والے نوجوان کو پولیس نے گرفتار کرلیا
-
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار کو سماعت سے روکنے کی متفرق درخواست دائر
-
وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرایف بی آر کے مزید36افسران کو تبدیل کر دیاگیا
-
پنجاب میں بارشوں کے امکان پر پیشگی حفاظتی اور ضروری انتظامی اقدامات کا حکم
-
حکومت کا غیرملکیوں کی سکیورٹی کیلئے سپیشل پروٹیکشن فورس بنانے کا فیصلہ
-
پی ڈی ایم 2حکومت آنے سے شریفوں کی معیشت ٹھیک ہوگی،علی امین گنڈا پور
-
پورے پاکستان میں ہم پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں،عمر ایوب
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.