بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی ۔ آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 10 اپریل 2017 14:29

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی ۔ آئی ایس پی آر
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 10 اپریل 2017ء) : بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی ہے ۔ کلبھوشن یادیو نے پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچایا تھا ۔ بھارتی ایجنٹ نے دوران تفتیش اپنے تمام الزامات کو تسلیم کیا تھا۔

کلبھوشن یادیو نے بلوچستان میں انتشار پھیلانے اور کراچی میں بھارتی مداخلت کا اعتراف کیا تھا۔کلبھوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور تخریب کاری کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھا۔ کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا تھا کہ وہ پاکستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے مشن پر تھا۔کلبھوشن یادیو کا مقدمہ آرمی ایکٹ کے تحت فوجی عدالت میں چلایا گیا ۔

(جاری ہے)

کلبھوشن نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جُرم کا اعتراف کیا۔

جس کے بعد فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت کا حکم دیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کی توثیق کر دی۔ یاد رہے کہ کلبھوشن یادیو کو تین مارچ 2016کو بلوچستان کے علاقہ مشکیل میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا ۔ کلبھوشن یادیو بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر بھی تھا جس کا سروس نمبر 41558z تھا۔

کلبھوشن یادیو کی سزا سے متعلق پریس ریلیز میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری کی۔
کلبھوشن یادیو کا اعترافی بیان ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :